145 دہشت گردوں کی لاشیں موجود، یہ حق اور باطل کی جنگ، کبھی نہیں ہاریں گے۔ سرفراز بگٹی

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 145 دہشت گردوں کی لاشیں ہمارے پاس موجود ہیں، گوادر میں دہشت گردوں نے پانچ خواتین اور تین بچوں کو شہید کیا، یہ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کو امن کی طرف لے کر جائیں گے، ہمارے پاس دہشت گرد حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ موجود تھی، ہم نے ایک دن پہلے آپریشن شروع کردیا تھا، بی ایل اے کوئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں جس سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں، یہ ہندوستان کی ایما پر ایسے واقعات کر کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک سیکنڈ کیلئے بھی سرنڈر کرنے کیلئے تیار نہیں، ہمارا خون سستا نہیں ہے، ہم انہیں جانے نہیں دیں گے، ہم اس جگہ کو ان کے لئے جہنم بنادیں گے، ہم انہیں اس طرح جانے نہیں دیں گے، بلوچستان میں طاقت کا استعمال تو کبھی ہوا ہی نہیں، یہ چھوٹے آپریشن ہیں جو کئے جاتے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے دوٹوک کہا کہ یہ قومیت کی جنگ نہیں صرف دہشت کی جنگ ہے، دہشتگرد کوئی ایک یونین کونسل تک آزاد نہیں کرسکے، ہندوستان کے ایما پر بلوچوں کو ایندھن بنایا جارہا ہے، یہ ہندوستان کی سہولتکاری کرتے ہیں، یہ معصوم بلوچ عورتوں کے قتل وغارت میں مصروف تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، ہم یہ جنگ ایک ہزار سال تک لڑیں گے، یہ ہزار حملے کرلیں، کہا جاتا ہے بلوچستان میں طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے، بتائیں بلوچستان میں طاقت کا استعمال کب ہوا ہے؟ کوئی ایک گاؤں یا شہر کا نام بتائیں جس کو خالی کرایا گیا ہو؟ بلوچستان میں کبھی طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو پروپیگنڈا ٹولز کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، ہم یہ جنگ ہندوستان کی پراکسی سے لڑرہے ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے نکالیں گے، آج افغانستان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگرد کی قوم اورنہ کوئی قبیلہ ہے، یہ ایک طرف بلوچ خواتین کو مارہے ہیں، دوسری طرف بلوچ خواتین کو اپنے ایندھن کے طور پر استعمال کررہے ہیں، یہ صرف اورصرف دہشتگرد ہیں ان کو بلوچ نہیں کہنا چاہئے، ہمیں سیف سٹی سے بہت مدد ملی، دہشتگردوں نے سب سے پہلے سیف سٹی کیمروں کو نشانہ بنایا۔

مشہور خبریں۔

26 ویں ترمیم کا معاملہ عدالت میں ہے، بات نہیں کرنا چاہتا، جسٹس جمال مندوخیل کا جسٹس منصور کو جوابی خط

?️ 15 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کے لیے

عمران خان کی تقاریر کو نشر کرنے پر پابندی نہیں ہے، پیمرا

?️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جمعرات

انٹرنیٹ پر دکھائی دینے والے ایرر نمبروں  کا کیا مطلب ہے؟

?️ 2 اگست 2021لندن (سچ خبریں)کیا آپ کو معلوم ہے کہ انٹرنیٹ پردکھائی دینے والے

شہید نصراللہ پوری ملت اسلامیہ کے باپ تھے: زینب نصراللہ

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں: شہید سید حسن نصراللہ کی صاحبزادی زینب نصراللہ نے مزاحمت

اولمپک کھلاڑیوں کا صیہونی کھلاڑیوں کے مقابلہ میں کھیلنے سے انکار

?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:اولمپک کھلاڑیوں کا صیہونی کھلاڑیوں کے مقابلہ میں کھیلنے سے انکار

اقربا پروری پر یقین نہیں رکھتی، ٹیلنٹ اپنی جگہ خود بناتا ہے، مسکان کادوانی

?️ 4 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف ہدایت کار اور اداکار عبداللہ کادوانی کی صاحبزادی

چینی ساختہ انسان نما روبوٹ نے بغیر بند ہوئے 106 کلومیٹر چل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

?️ 25 نومبر 2025سچ خبریں: ایک چینی ساختہ ہیومینائیڈ (انسان نما) روبوٹ نے ملک کے

یوکرین کا جہاز اور امریکی ہتھیاروں کا گودام تباہ

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:   وسی وزارت دفاع نے آج اتوار کو اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے