?️
لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ناجائز ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے والوں اور اس کا این او سی دینے والوں کو مستعفی نہیں بلکہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہے۔
ڈان نیوز کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے چوہنگ لاہور میں سیلاب سے متاثرہ امدادی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے لوگ بہت پریشان ہیں، عثمان بزدار ہو یا مریم نواز کی لوگوں کو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ناجائز این او سیز دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ سیلاب سے ڈوبے ہیں ان کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور وہ ناجائز سوسائٹیوں کے رہائشیوں کا مقدمہ لڑیں گے، تعمیرات کے لیے پیسے دینا ہوں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ کسی ایک جماعت کا نام نہیں لیتے، تاہم جس نے جرم کیا ہے انہیں سزا بھگتنی ہوگی، عدالت نے جو ناجائز سوسائیٹیوں پر فیصلہ دیا تو توہین عدالت کے لیے عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت ایک دوسرے کو زندہ باد، مردہ باد کہہ کر جمہوری آزادیوں پر قدغن لگا کر کرپشن کرو، تاہم وقت آگیا ہے عوام کو سارے مافیاز کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی ہوتی تو لوگ نہ ڈوبتے ، کرپشن نہ کرتے، بڑے بلڈرز این او سیز نہ دئیے جاتے اور جن حکومتوں نے ایک وفاقی وزیر کو ناجائز ہائوسنگ سوسائٹی کے لیے این او سی دیا اس لوگوں پر مقدمہ بنانا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک میں پاکستان کو سندھ طاس معاہدے پر بھارتی جارحیت پر جانا چاہئے۔
مشہور خبریں۔
کیا چین کو پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے روکا جا رہا ہے؟
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
جون
کراچی چیمبر نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنا مایوس کن قرار دے دیا
?️ 30 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی
جولائی
حماس کے پاس اب بھی ہزاروں مجاہدین موجود ہیں:صیہونی جنرل کا اعتراف
?️ 27 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ حماس نہ صرف
اپریل
اگر قحط جاری رہا تو روزانہ ۵۰۰ افراد جاں بحق ہوں گے:وزارت صحت غزہ
?️ 17 اگست 2025اگر قحط جاری رہا تو روزانہ ۵۰۰ افراد جاں بحق ہوں گے:وزارت
اگست
ایک بار خاکروب کی وردی پہن کر بھی دیکھ لیں
?️ 18 مئی 2024ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) زرتاج گل نے مریم نواز کو ڈیرہ
مئی
امریکی نائب صدر کا غزہ کے بارے میں نیا بیان
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت اور اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کے بارے
اکتوبر
ترکی نے چین اور فرانس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورکس کا انکشاف کیا
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فرانس کے
فروری
یمن میں رمضان؛ جنگ زدہ حالات کے باوجود تسلیم نہ ہونے والی قوم اور عید الفطر کے استقبال کا روح پرور منظر
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن میں رمضان المبارک ہر سال ایک ایسے ماحول میں
مارچ