?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی میں بڑا ریلیف دیا ہے، عنقریب عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک گئے ہیں اچھی خبریں لے کر آئیں گے۔
اراکین پنجاب اسمبلی میاں عمران جاوید اور رانا راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے مہنگائی کا طوفان تھم نہیں رہا تھا لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے دن رات محنت کرکے اسے روکا ہے، پاکستان تباہی کے جس دہانے پر چلا گیا تھا ہر کوئی مایوس تھا لیکن اب دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ بیروزگار کو روزگار ملے، اس کے لکے حکومت دن رات کوشاں ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف مثالی کام کررہے ہیں، انہوں نے ناممکن کو ممکن بنایا ہے، ہم نے پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کو استحکام ملا ہے، ہم نے آئی ایم ایف کو بھی خیر باد کہنا ہے، ہم نے ملز مالکان کو پابند کرنا ہے کہ وہ گندم خریدیں، زرعی زمین کو تباہ کیا جارہا ہے، کسان کو گندم کی کم از کم قیمت تین ہزار روپے ملنی چاہیئے، پنجاب حکومت کو ملزمالکان کو پابند کرنا چاہیئے کہ وہ کسان سے گندم خریدیں، گندم کا ایک ایک دانہ خریدنا چاہیئے۔


مشہور خبریں۔
آٹا اسکیم کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا زیادتی ہے، شاہد خاقان عباسی معذرت کریں یا ثبوت دیں، عامر میر
?️ 30 اپریل 2023 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر
اپریل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف پوسٹر چسپاں، بھارت کو کشمیر چھوڑنے کی دھمکی
?️ 5 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے ناجائز قبضے کے
اپریل
پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر اتفاق
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کراچی تا قصور گیس پائپ
اگست
در مملکت صدر امریکا اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے خواہاں
?️ 17 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
جولائی
ریاض فلسطینی اسیروں کو رہا کرے: حماس
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صوابدیدی حراست سے
اکتوبر
یورپی یونین کا انسٹاگرام پر 405 ملین یورو جرمانہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے کمیشن نے اعلان
ستمبر
صنعا سے وابستہ اخبار کا کارٹون؛ برج خلیفہ سے ٹکرانے کی الٹی گنتی
?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: صنعا سے وابستہ یمنی اخبار الثورہ نے ایک کارٹون شائع
جنوری
پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال
?️ 4 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عید الاضحیٰ سے چند دن قبل ہی پاکستان میں
جولائی