?️
سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے 13 سے 17 سال کے نوجوانوں کے لیے ایک نیا سیکشن متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے سے وہ ذہنی صحت کے موضوعات سے متعلق معلومات آسانی سے حاصل کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 13 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ایک نیا اور خاص سیکشن متعارف کرانے جا رہا ہے، جس میں وہ ڈپریشن، انزائیٹی (بے چینی)، اے ڈی ایچ ڈی (Attention Deficit Hyperactivity Disorder)، کھانے کی بیماریوں اور دیگر ذہنی صحت کے موضوعات سے متعلق معلومات آسانی سے حاصل کر سکیں گے۔
یوٹیوب کے اس نئے فیچر کے تحت، جب کوئی نوجوان پلیٹ فارم پر مثال کے طور پر ’ڈپریشن‘ یا ’انزائیٹی‘ لکھ کر تلاش کرے گا تو سرچ نتائج کی ابتدا میں ایک علیحدہ قطار میں ایسی ویڈیوز سامنے آئیں گی جو معتبر ذرائع سے ہوں گی اور عمر کے لحاظ سے موزوں بھی ہوں گی۔
یوٹیوب نے اس منصوبے کے لیے بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت پر کام کرنے والی مختلف تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ فراہم کی جانے والی معلومات درست، ہمدردانہ اور مددگار ہوں۔
اس سے قبل بھی یوٹیوب نوجوان صارفین کے لیے متعدد حفاظتی اقدامات کر چکا ہے، جن میں مشورہ شدہ ویڈیوز پر حفاظتی پابندیاں لگانا، عمر کا درست اندازہ لگانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال اور والدین کو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس سے منسلک ہو کر نگرانی کی سہولت دینا شامل ہیں۔
یہ اقدام اس لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ بہت سے نوجوان پہلے ہی یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرتے ہیں، ایک حالیہ سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 9 نوجوان یوٹیوب استعمال کرتے ہیں۔
یوٹیوب کا یہ نیا فیچر ابتدائی طور پر امریکا، برطانیہ، کینیڈا، میکسیکو، فرانس اور آسٹریلیا میں متعارف کرایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
خان یونس کے اسکولوں پر امریکی گولہ بارود سے بمباری
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سی این این ٹی وی نے اعلان کیا ہے
جولائی
شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلگام واقعہ پربھارت کا موقف مسترد،بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، بھارت کا مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار
?️ 26 جون 2025بیجنگ: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلگام واقعہ پربھارت کا موقف
جون
سعودی وزارت دفاع کی عمارت آرامکو پر حملہ
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے سعودی سرزمین
دسمبر
الجولانی کے قتل کی کوشش ناکام بنانے کی خبروں کی تردید
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:شامی حکومت نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے
جون
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا
جنوری
حکومت نے 60 ارب روپے سے زائد رقم کا سراغ لگا گیا
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کی ٹیکس مشینری نے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے ذریعے
مارچ
ھآرتض کی ایرانی حملوں کے نتیجے میں صہیونی نقل مکانی کے بحران پر رپورٹ، سب کچھ تباہ ہو گیا
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار ھآرتض نے ایرانی حملوں کے نتیجے میں بے
جولائی
القاعدہ مأرب میں کھلے عام ہم سے لڑی رہی ہے:یمنی نائب وزیر داخلہ
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر داخلہ نے اس ملک کے صوبہ البیضا
مارچ