یوٹیوب نے صارفین کے لئے نئی سہولت فراہم کر دی

یوٹیوب نے صارفین کے لئے نئی سہولت فراہم کر دی

?️

کیلی فورنیا(سچ خبریں) یوٹیوب نے صارفین کے لئے ایک  نئی سہولت فراہم  کر دی۔یوٹیوب نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے بعد کوئی بھی صارف جی میل اکاؤنٹ کی تصویر تبدیل کیے بغیر یوٹیوب اکاؤنٹ پر تصویر تبدیل کرسکتا ہے۔ اس نئے فیچر سے موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

یوٹیوب صارفین کی شکایت تھی کہ انہیں اپنے چینل یا اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر تبدیل کرنے کے لیے جی میل اکاؤنٹ میں جاکر تبدیلی کرنا پڑتی ہے، جو بہت مشکل اور کٹھن مرحلہ ہے۔ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے والے صارف کو ایک بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وہ نقصان یہ ہے کہ جب کوئی ویریفائیڈ چینل رکھنے والا شخص اپنے نام اور پروفائل تصویر تبدیل کرے گا تو اُس سے بلیو ٹک واپس لے لیا جائے گا، یعنی ویریفائیڈ کی علامت والا ٹک ختم ہوجائے گا۔ایسی صورت میں صارف کو دوبارہ یوٹیوب انتظامیہ کو ای میل بھیج کر چینل ویری فکیشن کی درخواست دینا ہوگی، طریقہ کار کے تحت کمپنی مقررہ ایام کے بعد چینل کو ویری فائیڈ کردے گی۔

اس نئے فیچر سے موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں، جس کے لیے انہیں درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ڈیسک ٹاپ صارفین براؤزر پر یوٹیوب کھولنے کے بعد اکاؤنٹ لاگ ان کر کے یوٹیوب اسٹوڈیو کھولنا ہوگا، جس کے بعد الٹے ہاتھ پر موجود کسٹامائزیشن پر کلک کر کے،  بیسک انفو پر کلک کرنا ہوگا۔

بنیادی معلومات کو ایڈٹ کرنے کے لیے پینسل کے آئیکون پر کلک کرنے کے بعد  صارف نام اور پروفائل پکچر تبدیل کرسکے گا، جس کے بعد اُسے  پبلش کا بٹن دبانا ہوگا، یوں پروفائل پکچر اور نام تبدیل ہوجائے گا۔اپنے موبائل پر یو ٹیوب کی ایپلی کیشن کھولیں، سیدھے ہاتھ پر موجود پروفائل تصویر پر کلک کرنے کے بعد اکاؤنٹ کے ٹیب پر کلک کریں، بعد ازاں ایڈیٹ چینل پر کلک کر کے پروفائل پکچر اور نام تبدیل کر کے Save کا بٹن دبا دیں۔

 

 

 

 

مشہور خبریں۔

سندھ میں اسی ماہ  سے  تعلیمی ادارے کھولنے  کا اعلان

?️ 14 جون 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ میں اسی ماہ سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی

?️ 31 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر

جرمنی کی روس کو دھمکی

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے

عامر خان کی بیٹی کی عمر کی لڑکی سے شادی کی تیاری

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:مسٹر پرفیکٹ کہے جانے والے بھارتی اداکار عامر کے بارے میں

جرمنی میں حقوق نسواں؛اس ملک کی خواتین کیا کہتی ہیں؟

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ

شہریار آفریدی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا تمام متعلقہ ریکارڈز جمع کرانے کی ہدایت

?️ 11 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف

صیہونی نقل مکانی کے منصوبے ناکامی کی جانب گامزن

?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی

ٹرک ڈرئیور نے سائیکل سواروں کو کچل دیا

?️ 20 جون 2021سچ خبریں:امریکی ریاست ایریزونا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک ڈرائیور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے