ہیکرز نے فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کر دیں

ہیکرز نے فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کر دیں

🗓️

سان فرانسسکو(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ  نامعلوم ہیکرز نے فیس بک کے پچاس کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر شیئر کر دیا ہے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہیکرز صارفین کے نام، لوکیشن، ای میل اور ذاتی معلومات کو استعمال کر کے جعلی اکاؤنٹس بنا کرصارفین کو کسی بھی وجہ سے مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم ہیکرز انٹرنیٹ پر 106 ممالک سے تعلق رکھنے والے 53 کروڑ تیس لاکھ سے زائد فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا شیئر کردیا۔ہیکرز نے صارفین کے فون نمبر، تصاویر اور دیگر ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کی ہیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہیکرز فیس بک صارفین کے نام، لوکیشن، ای میل اور ذاتی معلومات کو استعمال کر کے جعلی اکاؤنٹس بنا کر فراڈ کرسکتے یا صارفین کو کسی بھی وجہ سے مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

ہیکرز کے نشانے پر آنے والے صارفین میں سے 3 کروڑ 20 لاکھ کا تعلق امریکا ہے سے جبکہ ایک کروڑ برطانوی اور 60 لاکھ بھارتی بھی اس کی زد میں آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہیکرز کی جانب سے فیس بک صارفین کے خفیہ کوڈ، پاسورڈ تبدیلی کیلئے درکار معلومات بھی جاری کی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا چین مخالف منصوبہ

🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سربراہان نے بحرالکاہل میں چین کی

صیہونی انتہا پسند وزیر کے منصوبے پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل

🗓️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے صیہونی وزیر خزانہ کے فاشسٹ موقف پر

عمر کا حقیقی پتا لگانے کے لیے انسٹاگرام میں اے آئی ٹول کا استعمال

🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: سوشل ویب سائٹ کمپنی میٹا نے صارفین کی حقیقی عمر

سعودی عرب کے ساتھ عمران خان نے 5 اہم معاہدوں پر دستخط کئے

🗓️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جدہ میں وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب

’کیا ایک ہیڈ کانسٹیبل کے بیان پر سابق وزیراعظم کو غدار مان لیں؟‘

🗓️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 9 مئی کے کیس میں سپریم کورٹ نے

شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ حماس کے ایک اور کمانڈر شہید

🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس نے اپنے ایک اور کمانڈر کی شہادت کا اعلان

غزہ پر زمینی حملے جنوری 2024 تک جاری رہیں گے

🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:سی ین ان نے بدھ کی صبح امریکی حکام کے حوالے

عطا تارڑ کا این اے-127 میں پیپلز پارٹی پر ووٹوں کی خریداری کا الزام

🗓️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے