سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نووا نے اپنی مقبول سیریز نووا کے چار فونز متعارف کرادیے،جس میں سے دو فونو کو ڈوئل سیلفی کیمروں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی نے ہوواے نووا 12، نووا 12 لائٹ، نووا 12 پرو، نووا 12 الٹرا کو متعارف کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام فونز کے کیمروں کو جدید سینسرز اور فیچرز کے ساتھ اپگریڈ کردیا گیا۔
کمپنی نے نووا 12 اور نووا 12 لائٹ کو 7۔6 انچ اسکرین جب کہ سینگل سیلفی کیمروں کے ساتھ متعارف کرایا ہے، دونوں فونز میں 60 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرا دیے گئے ہیں۔
دونوں سستے فونز کو بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے دونوں فونز کی مین کیمرا 50 جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کا ہے۔
دونوں فونز کو 8 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے، ان میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
نووا 12 اور نووا 12 لائٹ میں 4600 ایم ای ایچ کی بیٹری کو 66 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور ان کی قیمتیں پاکستانی ایک لاکھ روپے تک رکھی گئی ہیں۔
اسی طرح کمپنی نے نووا 12 پرو اور نووا 12 الٹرا کو بھی متعارف کرادیا لیکن مذکورہ دونوں فونز کے فرنٹ پر دو سیلفی کیمرے دیے گئے ہیں۔
ان فونز کو بھی 7۔6 انچ اسکرین اور فنگر پرنٹ سینسرز سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
ان فونز کے فرنٹ پر 60 اور 8 میگا پکسل کے دو سیلفی کیمرے دیے گئے ہیں جب کہ بیک پر بھی دو دو کیمرے دیے گئے ہیں۔
نووا 12 الٹرا اور نووا 12 پرو کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔
ان فونز کی بیٹری پر 4600 ایم اے ایچ رکھی گئی، تاہم ان میں قدرے طاقتور اور فاسٹ چارجر دیا گیا ہے جب کہ انہیں 12 اور 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموریز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی نے اپنے چاروں فونز کو اپنے تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس میں پیش کیا ہے۔
مذکورہ دونوں فونز کی قیمت پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے سے دو لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے، چاروں فونز کو ابتدائی طور پر صرف چین میں پیش کیا گیا ہے، تاہم انہیں جلد ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پر شیخ رشید کا بڑا بیان سامنے آگیا
ستمبر
یمن پر امریکی حملوں کا کیا نتیجہ ہوگا؟ امریکی تھنک ٹینک کی زبانی
جنوری
فواد چوہدری کا وزراء کو ایوارڈ کے معیار پر ناراضگی کا اظہار
فروری
اسرائیل کا دفاعی نظریہ غزہ کی سرحد پر منہدم
اکتوبر
اردنی شہری کی شہادت طلبانہ کاروئی نے کیسے صیہونیوں کو لرزہ بر اندام کر دیا ہے؟
ستمبر
جوان ہوں لیکن منگنی نہیں کی، مہوش حیات کی ویڈیو وائرل
فروری
صیہونی جارحیت میں امریکی کردار؛ اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار کی زبانی
نومبر
قابض حکومت استقامت کاروں کے صبر کا امتحان نہ لے: اسلامی جہاد
ستمبر