اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے چیئرمین (پی ٹی اے) میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ سٹار لنک کو ابھی ہم نے عارضی لائسنس دیدیا، تمام مراحل پورا کرنے کے بعد اصل رجسٹریشن دیدی جائیگی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس امین الحق کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی اور چیئر مین پی ٹی اے نے بریفنگ دی۔
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ سپیس بورڈ نے سٹار لنک کو عارضی لائسنس دیا ہے۔سٹار لنک کو مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا۔ سٹار لنک کا لائسنس اس وقت تک اجرا ءکے مرحلے میں ہے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے سٹار لنک سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم سٹار لنک کو جلدلائسنس دے دیں گے۔
عوام کوسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی امین الحق کے پوچھنے پر وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ سٹار لنک کے لائسنس کے معاملے میں کوئی مشکلات نہیں ہیں۔ سیٹلائٹ انٹرنیٹ ایک نئی ٹیکنالوجی ہے اس کے مختلف پہلو دیکھنے والے تھے۔انہوں نے کہا کہ سٹار لنک جون تک تمام چیزیں مکمل کرنے کا کہہ رہا تھا لیکن ہم نے سٹار لنک کو مئی تک کا وقت دیا ہے۔
سٹار لنک کی پرائسنگ پر بھی بات ہونی ہے۔ کچھ چینی کمپنیوں نے بھی لائسنس کیلئے اپلائی کیا ہے۔شزہ فاطمہ کااجلاس میں یہ بھی کہنا تھا کہ سٹار لنک کے لائسنس کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کیا گیا ہے جو ریگولیشنز فائنل کرنے کیلئے کام کررہا ہے جبکہ ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد سٹار لنک کو دوبارہ لائسنسن کیلئے اپلائی کرنا پڑے گا۔سٹار لنک کا انفرااسٹرکچر لگنے کے بعد نومبر، دسمبر میں اس کی خدمات دستیاب ہوں گی، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے پاس چین کی کمپنی نے بھی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے درخواست دے رکھی ہے۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا مزید یہ بھی کہناتھا کہ سپیکٹرم کی نیلامی میں انڈسٹری کی ہیلتھ کو بھی دیکھنا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے خود نیلامی کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔ ریونیو بھی کمانا ہے لیکن انفراسٹرکچر کو بھی بہتر بنانا ہے۔ یہ بھی کہنا تھا کہ فائیو جی سپیکٹرم کیلئے ٹیلی کام کمپنیوں کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔ یہ نہ ہو کہ جب فائیو جی شروع ہو تو کمپنیاں دیوالیہ ہو چکی ہوں۔
مشہور خبریں۔
سیاسی قیادت نئے چیف جسٹس آف پاکستان سے بلاامتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پُرامید
ستمبر
مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی گرفتار
فروری
2021 میں لاتینی امریکہ امریکی خواب کو مٹانے کے لئے چند قدم
دسمبر
قومی اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب
مئی
جاپان کا راکٹ لانچ ہونے کے فوراً بعد تباہ ہوگیا
مارچ
یوکرین بحران اور مشرق وسطیٰ کی مساوات پر اس کے اثرات
مارچ
ایران ہر حال میں مزاحمت کے ساتھ کھڑا رہے گا : عراقچی
اکتوبر
عراقی آئین امریکہ کی مرضی کے مطابق بنا ہوا ہے: ایاد علاوی
اپریل