?️
نیویارک( سچ خبریں) گیٹ وے فاؤنڈیشن نے خلا میں پہلا ہوٹل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، فاؤنڈیشن کی جانب سے منصوبے کے مطابق 2027 میں خلائی ہوٹل کا افتتاح کیا جائے گا۔ حال ہی میں دنیا کی چند معروف ارب پتی شخصیات کے خلائی سیاحت میں قدم رکھنے کے بعد اب لگتا ہے کہ سائنس فکشن حقیقت کا روپ دھار لے گا اور جلد ہی خلائی سیاحت عام ہوجائے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گیٹ وے فاؤنڈیشن نے خلا میں پہلا ہوٹل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، ادارے کے منصوبے کے مطابق وہ 2027 میں خلائی ہوٹل کا افتتاح کریں گے۔نیشنل جیوگرافک کے مطابق اس ہوٹل میں تین روزہ قیام پر تقریباً 5 ہزار ڈالرز کی لاگت آئے گی۔
یہ خلائی ہوٹل مصنوعی کشش ثقل کا حامل ہوگا اس میں 500 افراد کے رہنے کی جگہ مختص کی جائے گی، علاوہ ازیں ہوٹل میں جم، ریسٹورینٹ اور وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو زمین کے کسی بھی ہوٹل میں ہوتی ہیں۔ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق وویاجر اسٹیشن میں ٹیکنالوجی خلائی ہوگی اور عیش و آرام زمین جیسا ہوگا، اس سے سیاحوں کو وہ تجربہ حاصل ہوگا، جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
رپورٹ کے مطابق اس اسٹیشن کا ڈھانچہ دو دائروں پر مشتمل ہوگا جو ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے، بیرونی دائرہ دراصل اسٹیشن کی بنیاد ہوگا جس میں رہائش کے ماڈیولز، سولر پینلز، ریڈی ایٹرز اور ریل ٹرانسپورٹ سسٹم کی اسمبلی ہوگی۔دوسرا دائرہ رہائش کے لیے پریشرائزڈ، باہم منسلک اور بڑے ماڈیولز کے سلسلے پر مشتمل ہوگا۔ اس میں جم، باورچی خانے، ریسٹورینٹ کے علاوہ ملازم کی بھی سہولت ہوگی۔
مشہور خبریں۔
صہیونی حکام کے استعفوں کی لہر
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے غزہ میں تل ابیب کے اہداف کی
مئی
حماس نے مصر کے جنگ کے خاتمے کے منصوبے کو قبول کیا
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:انگریزی زبان کی ایک اشاعت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف
دسمبر
صیہونیوں اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کون نہیں ہونے دے رہا؟ سی این این کی رپورٹ
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی خبری چینل سی این این نے اسرائیلی وزیراعظم کو
ستمبر
پاور سیکٹر کیلئے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ
?️ 22 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے شعبے کے لیے مزید 50 ارب
دسمبر
فرانس میں ایک مشکوک صحافی گرفتار
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:فرانس میں داخلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنٹوں نے اس میڈیا
ستمبر
سعودی جنگجوؤں نے یمن کے بعض صوبوں پر 23 بار بمباری کی
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق صوبہ صعدہ کے شہر
مارچ
عمران خان نے محمود اچکزئی کو حکومت کے ساتھ بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے
جون
بے نظیر بھٹو شہید اسپتال میں گیس اخراج سے دھماکا و آتشزدگی
?️ 23 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی کے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے
فروری