🗓️
واشنگٹن(سچ خبریں)صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ مواد پوسٹ کرنے کےلئے گوگل نے اپنی مقبول ایپ میپس میں سوشل میڈیا سے متاثر اپ ڈیٹس کی ہیں۔گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز میپس میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ اسے زیادہ انٹرایکٹیو بنایا جاسکے، جبکہ صارفین کے لیے مقامات کی تصاویر شیئر کرنے کے عمل کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔
یہ نئے فیچرز حالیہ مہینوں میں گوگل میپس میں کی جانے والی اپ ڈیٹس کا حصہ ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس ایپ کو راستے ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ، سیاحتی دوروں کی منصوبہ بندی، مقامی کاروباری اداروں سے رابطے، وہاں پہنچنے کے ذرائع، پارکنگ فیس کی ادائیگی اور اپنے تجربات کو شیئر کرنے جیسے تجربات کا گھر بنانا چاہتی ہے۔
کمپنی کی صارفین کو ایپ کے زیادہ استعمال کرنے کی کوششیں کارآمد بھی نظر آرہی ہیں۔گوگل کی جانب سے جاری نئے بیان میں بتایا گیا کہ اب لوکل گائیڈز استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 15 کروڑ ہوگئی ہے، جن کی جانب سے ریویوز، تصاویر اور تفصیلات کو میپس میں شیئر کیا جاتا ہے۔
2020 کے دوران لوکل گائیڈز میں 8 لاکھ سے زیادہ مقامات کو ایپ کا حصہ بنایا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث لوگوں میں گوگل میپس میں اپنے ارگرد کے مقامات جیسے ریسٹورنٹس کے حوالے سے معیاری اور اپ ڈیٹ تفصیلات پر انحصار بڑھ گیا۔
کمپنی نے بتایا کہ گوگل اکاؤنٹ کے حامل ہر فرد کے لیے مقامی تفصیلات شیئر کرنے کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے۔نئے فیچرز میں سے ایک فوٹو اپ ڈیٹس ہے، جس سے لوگوں کو مختلف مقامات کے بارے میں بہتر اور زیادہ اپ ڈیٹ تفصیلات جاننے میں مدد ملے گی۔
مشہور خبریں۔
اگر گرمی برداشت نہیں تو فیلڈ آنے کی ضرورت نہیں
🗓️ 3 مئی 2021پنجاب(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات
مئی
صہیونیوں میں خانہ جنگی کا امکان
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق 58 فیصد اسرائیلیوں
مارچ
دیکھناچاہئے کہ نوجوان ووٹر ن لیگ میں کیوں نہیں آرہا،شاہد خاقان عباسی
🗓️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماءشاہد خاقان عباسی نے
مارچ
ایلون مسک نے ملازمین کو موسیقی سننے کی ہدایت کر دی
🗓️ 22 نومبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کمپنیز اسپیس ایکس
نومبر
عراق کے تین صوبوں میں دہشت گرد عناصر کا پیچھا کرنے کے لیے سیکورٹی آپریشنز کا آغاز
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: عراقی سیکورٹی انفارمیشن سینٹر کے بیان میں کہا گیا ہے
مارچ
ریپبلکن سینیٹرز نے بائیڈن کی درخواست کو نظرانداز کیا
🗓️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو امدادی پیکج کی مخالفت
دسمبر
سعودی حکام کا قانونی خلا کو پُر کرنے کے لیے تلوار کا سہارہ
🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں:2015 کے آغاز سے لے کر مارچ 2022 کے آخر تک،
مئی
یمنی عوام کا ٹرمپ کو خطاب
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے
فروری