کیلیفورنیا: (سچ خبریں) گوگل پلے سٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلہ میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے سرکاری ملازمین کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
مراسلے کے مطابق مشکوک ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے سے صارف کا حساس ڈیٹا چوری ہونے کا امکان ہے، ایپس ڈویلپر کو صارف کی کنٹیکٹ لسٹ، میڈیا، میسجز تک بلا اجازت رسائی فراہم کرتی ہیں۔
دستاویز کے مطابق اینڈرائڈ موبائلز پر تھرڈ پارٹی اور نامعلوم سورس والی ایپس انسٹال نہ کی جائیں، صارف ایپس انسٹال کرنے سے پہلے دیگر صارفین کے ریویوز کا جائزہ لے۔
مراسلے کے مطابق صارف اپنا ذاتی ڈیٹا ہرگز ایپ کو فراہم نہ کریں، ایپس کو اپنے ڈیٹا تک رسائی نہ دیں، مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری موبائل تبدیل کریں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایپس انسٹال کرنے سے قبل صارف پرائیویسی پالیسی کو ضرور پڑھیں، نامعلوم یا مشکوک سورس سے اپنا ای میل اکاؤنٹ ہرگز نہ کھولیں، آفیشل ڈیٹا سمارٹ فون میں ہر گز نہ رکھیں۔
مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اپنی لوکیشن کو بند رکھیں، حساس مقامات پر موبائل فون لے کر نہ جائیں، موبائل فونز میں اچھے اینٹی وائرس سافٹ ویئرز انسٹال کریں۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان: تربت میں نیول ایئربیس پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک سپاہی شہید
مارچ
پاکستان نے افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کر لیا
ستمبر
ایک اور غزہ تیار
اپریل
امریکہ اقوام متحدہ کے ذریعے طالبان پر دباؤ کیوں ڈال رہا ہے ؟
فروری
امریکہ صرف اپنا مفادات چاہتا ہے / قاضی البیطار کو برطرف کیاجائے: بیروت دھماکے کے متاثرین کے اہل خانہ
اکتوبر
جنین میں صہیونیوں کی پسپائی کے بعد فلسطین میں بدلتی ہوئی مساوات
جولائی
ٹک ٹاک پر فلٹرز اور افیکٹس بناکر پیسے کمانا ممکن
اکتوبر
روس کا افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے متعلق اہم بیان
جولائی