?️
سچ خبریں: اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز پر استعمال کیے جانے فون میسیج المعروف گوگل میسیج سروس سے جلد ہی صارفین واٹس ایپ کال کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل میسیج پر ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے تحت صارفین میسیج سروس پر رہتے ہوئے واٹس ایپ پر کال کر سکیں گے۔
مذکور فیچر کے تحت جیسے ہی کوئی صارف کسی دوسرے صارف کو میسیج کر رہا ہوگا تب میسیج کے اوپر ویڈیو آئیکون کے ساتھ واٹس ایپ کا آئیکون بھی نظر آئے گا۔
مذکورہ آئیکون کو کلک کرتے ہی صارف دوسرے صارف کے نمبر پر واٹس ایپ کال پر منتقل ہوجائے گا، تاہم ایسا ہونے کے باوجود وہ گوگل کے میسیج پر ہی رہے گا۔
فیچر کے تحت کال ختم ہونے کے بعد صارف گوگل میسیج پر ہی رہے گا اور یہ فیچر اس وقت ہی کام کرے گا جب دونوں صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹ بنے ہوئے ہوں گے۔
مذکورہ فیچر پر ابھی گوگل کے ماہرین کام کر رہے ہیں، اس پر کام مکمل ہونے کے بعد اس پر آزمائش شروع کی جائے گی، جس کے بعد اسے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کو رواں برس ہی پیش کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ حالیہ چند سالوں میں جہاں فون میسیجز کے استعمال میں کمی واقع ہوئی ہے، وہیں گوگل نے میسیج سروس کو بھی جدید فیچرز سے لیس کردیا ہے۔
اب صارفین میسیج سروس کے ذریعے بھی تصاویر اور ویڈیوز کا تبادلہ کر سکتے ہیں اور گوگل میسیج کی سروس ایک طرح سے واٹس ایپ میسینجر کی طرح استعمال کی جا سکتی ہے۔
گوگل نے کچھ سال قبل ہی شارٹ میسیجنگ سروس (ایس ایم ایس) کو رچ کمیونیکشن سروس (آر سی ایس) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں تبدیل کیا تھا، جس کے تحت اسے واٹس ایپ کی طرح بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایس ایم ایس کو آر سی ایس ٹیکنالوجی پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز پر ہی استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم عام بٹن فونز جو کہ انٹرنیٹ چلانے کے فیچر فراہم کرتی ہوں، ان پر بھی آر سی ایس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران پر حملے کیلئے فضائی، زمینی یا بحری حدود فراہم نہیں کی، پاکستانی حکام کی وضاحت
?️ 22 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی حکام کی جانب سے وضاحت جاری کی
جون
عرب دنیا کے ساتھ شام کے تعلقات کی بحالی؛ دمشق کو الگ تھلگ کرنے کے منصوبے کی ناکامی
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے ممالک کے ساتھ شام کے تعلقات کی
مارچ
وزیر داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 10 مئی
مئی
مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کے پس پردہ حقائق
?️ 12 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی صورت حال میں انتشار بالخصوص نیتن یاہو
مارچ
امریکہ نے ہمارا 115 ارب ڈالر کا تیل چوری کیا ہے: دمشق
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز تاکید کی کہ
ستمبر
پیوٹن اور بن سلمان کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روسی صدر اور سعودی
دسمبر
آر ایس ایس کا نظریہ بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے لیے خطرہ ہے
?️ 26 فروری 2023سرینگر: ( سچ خبریں) غیر قانونی
فروری
کیا ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات ختم ہو گئے ہیں؟
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اشیا کی برآمد
اپریل