?️
سچ خبریں: گوگل فوٹوز نے اپنی 10ویں سالگرہ کے موقع پر فوٹو ایڈیٹر کو مکمل طور پر نئے انداز میں پیش کیا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، یہ فیچرز پہلے صرف پکسل ڈیوائسز پر دستیاب تھے لیکن اب انہیں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔
نئے ایڈیٹر میں دو نمایاں اے آئی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، پہلا فیچر جنریٹیو AI ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی تصاویر میں باآسانی تبدیلیاں کرسکیں گے، جیسے اگر کسی تصویر میں آسمان ابر آلود ہے، تو صارف ’صاف نیلا آسمان‘ لکھ کر اسے تبدیل کرسکتا ہے۔
اس کا دوسرا فیچر آٹو فریم ہے، یہ فیچر تصویر کی کمپوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کرتا ہے، جیسے کہ تصویر کو اوپر یا نیچے سے کم یا زیادہ کرنا، تصویر کو چوڑا کرنا، یا خالی جگہوں کو AI کی مدد سے بھرنا۔
نئے ایڈیٹر میں AI اینہانس نامی فیچر شامل کیا گیا ہے، جو مختلف AI اثرات کو یکجا کرکے تین خودکار ایڈٹس پیش کرتا ہے، اس میں تصویر کی روشنی کو کم یا زیادہ کرنا، غیر ضروری اشیاء کو ہٹانا اور دیگر تبدیلیاں شامل ہیں۔
صارفین مخصوص حصوں پر ٹیپ کر کے ان کے لیے موزوں ایڈیٹنگ ٹولز کی تجاویز بھی حاصل کرسکتے ہیں، جیسے کہ روشنی کو ایڈجسٹ کرنا یا پس منظر کو دھندلا کرنا۔
مزید برآں گوگل نے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے البمز کو کیو آر کوڈ کے ذریعے دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، یہ خاص طور پر تقریبات جیسے شادیوں یا دیگر اجتماعات میں تصاویر کا تبادلہ آسان بناتا ہے۔
یہ نئے فیچرز اگلے ماہ سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے عالمی سطح پر دستیاب ہوں گے، جبکہ آئی او ایس صارفین کے لیے یہ سال کے آخر میں متعارف کرائے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ: عائلی قوانین میں اصلاحات کیلئے حکومت کو مشاورت شروع کرنے کی ہدایت
?️ 23 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے وفاقی حکومت کو
مئی
وکلا تیاری کر کے عدالت آئیں اور التوا مانگنے سے گریز کریں: عمرعطا بندیال
?️ 2 فروری 2022 اسلام آباد (سچ خبریں) نو منتخب چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر
فروری
ملک بھر میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایک طرف وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے
ستمبر
غیر ملکی میڈیا میں ایرانی عوام کی عظیم کانفرنس کی عکاسی
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں: ان 43 سالوں میں ہر سیاسی اور میدانی عمل کو
فروری
غزہ کے لوگوں کا قتل عام جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کو امریکہ کی گرین لائٹ
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:گزشتہ شب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روسی وزیر خارجہ
جنوری
سان فرانسسکو میں بڑھتے ہوئے جرائم اور کیلیفورنیا کے بکھرے ہوئے خواب
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند سالوں
اپریل
میجر جنرل ثاقب محمود کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز کیا گیا
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
اپریل
ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی
?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران
جولائی