کورونا کی تشخیص اب جدید طریقے سے کی جا سکے گی

کورونا کی تشخیص اب جدید طریقے سے کی جا سکے گی

🗓️

ابوظبی (سچ خبریں) ابو ظبی کے حکام محکمہ صحت نے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کی تشخیص اب جدید طریقے سے کی جائے گی، محکمۂ صحت نے تشخیص کے لئے ای ڈی ای اسکینرز کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے ابوظبی کے حکام صحت نے کورونا وائرس انفیکشن کا پتہ لگانے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ ای ڈی ای اسکینرز کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یہ اسکیننگ سسٹم ای ڈی ای ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ابو ظبی نے تیار کیا ہے جو برقی مقناطیسی لہروں(الیکٹرومیگنیٹک ویوز) کی مدد سے انفیکشن کا پتہ لگا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسم میں جب کورونا وائرس کے آراین اے ذرات ہوتے ہیں تو الیکٹرو میگنیٹک ویوز میں تبدیلیاں رونما ہو جاتی ہیں۔ لہٰذا ای ڈی ای اسکینرز ان الیکٹرو میگنیٹک ویوز سے کورونا وائرس کا فوری پتہ لگا سکتے ہیں۔

ابوظبی میں حکام نے یہ فیصلہ شہر میں دیگر مقامات پر کیے جانے والے پائلٹ ٹرائل کے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہے۔ ان مقامات میں غنٹوٹ انٹری پوائنٹ، یاس آئی لینڈ پر کچھ مقامات اور مسافاہ کے علاقے میں داخلی اور خارجی راستے شامل ہیں۔ یہ ٹرائل 20 ہزار سے زائد افراد پر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرائل کے نتائج میں دکھایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے ای ڈی ای سکینرز کا استعمال کافی مؤثر رہا ہے۔ نتائج میں وائرس سے متاثرہ افراد کی شناخت میں 93.5 فیصد اور غیر متاثرہ افراد کی شناخت میں 83 فیصد درستی ظاہر ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ابوظبی محکمہ صحت کے سکریٹری جمال محمد الکابی کا کہنا ہے کہ ہمیں ابوظبی میں بنائی گئی ای ڈی ای سکیننگ ٹیکنالوجی کو احتیاطی اقدامات میں شامل کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ ان کے بقول اس سے علاقوں کو محفوظ رکھنے اور عوامی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ای ڈی ای اسکینرز کو پی سی آر اور ڈی پی آئی جیسے دیگر منظور شدہ جانچ کے طریقوں کے ساتھ استعمال کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت اور امریکہ کا تعاون

🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کے

برکس میں نئے ممالک کی شمولیت سے کس ملک میں زلزلہ آئے گا؟

🗓️ 27 اگست 2023سچ خبریں: برکس گروپ میں نئے ممالک کی رکنیت کے ساتھ توسیع

صیہونیوں کو اردن کی جانب سے نیا محاذ کھلنے کے خدشے پر تشویش

🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اردن کی سرحد سے

نیتن یاہو کی عدالتی بغاوت کے خلاف ایک بار پھر ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ

🗓️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے

مغرب نے صیہونی حکومت کے پرچم کو آگ لگائی

🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:    مغرب کے ذرائع ابلاغ نے آج ہفتہ کو خبر

مفتی منیب الرحمن نے ٹی ایل پی کے معاہدے کے بارے میں اہم بیان دیا

🗓️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ کالعدم

صیہونیوں کو درپیش اہم خطرات

🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے اس حکومت کو درپیش اہم اور بڑے

امریکیوں کی اپنے ملک میں جمہوریت کی حالت کے بارے میں مایوسی

🗓️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے نتائج ظاہر کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے