?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں)واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو مزید سہولت دینے پر کام شروع کردیا۔جس کے بعدصارفین کو مزید سہولت فراہم ہو جائے گی واٹس ایپ نے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن پر پرائیویسی سیٹنگز شامل کرنے کی آزمائش شروع کردی ہے۔
واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے میدان میں سرفہرست رہنے کے لیے کمپنی کی جانب سے نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ دنوں ملٹی ڈیوائس یا ملٹی لاگ ان فیچر متعارف کرایا گیا، جس کے تحت اب ایک ہی اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
واٹس ایپ نے اس فیچر کی کامیابی کے بعد ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے مزید سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن پر پرائیویسی سیٹنگز شامل کرنے کی آزمائش شروع کردی ہے۔
اس فیچر کو ڈیسک ٹاپ بیٹا 2.2146.5 صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے، جس کے تحت کمپیوٹر اور ویب براؤزر کی مدد سے آخری آن لائن اسٹیٹس (لاسٹ سین)، پروفائل پکچر کی تبدیلی سمیت دیگر تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ نے بلاک کئے گئے کانٹیکٹ پر میسج بھیجنے کا طریقہ بتادیا
?️ 21 فروری 2022سان فرانسسکو (سچ خبریں) واٹس ایپ پر بلاک ہونے کے باوجود میسج
فروری
ٹرمپ ایک بے مثال گھریلو خطرہ ہے: امریکی کانگریس
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: 6 جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر حملے
جولائی
دس سال سے بند کویت کے لیے پاکستان کے ویزے جلد کھل جائیں گے: شیخ رشید
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دس سال سے
مارچ
اسرائیل کن ممالک کی سرزمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے
?️ 22 اگست 2025اسرائیل کن ممالک کی سرزمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ان دنوں
اگست
عمران خان نے وزراء کے بیرون ملک سفر پر روک لگا دی
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے تمام وزراء کو بیرون ملک جانے
نومبر
صدر مملکت نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا
?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر مملکت
اکتوبر
نذیر چوہان نے گرفتاری کا اعلان کردیا
?️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خریں) میڈیا سے گفتگو میں نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران
لاوروف کا مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی پالیسی کے بارے میں انتباہ
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک خصوصی انٹرویو
دسمبر