?️
لندن (سچ خبریں) ماہرین تعمیرات نے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی عمارتیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے ایسی جدید ترین عمارات کا ڈیزائن پیش کیا ہے جو حیرت انگیز طور پر فضائی آلودگی ختم کرنے کا بھی کام کریں گی ان عمارتوں کو خاص انداز میں تعمیر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اب مستقبل میں ایسی رہائشی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جو ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کریں گی، اس سلسلے میں ایک امریکی کمپنی اسکڈمور اوونگز اینڈ میرِل نے ایک ماحول دوست عمارتوں کا ڈیزائن پیش کیا ہے۔
پچھلی دو دہائیوں سے تعمیراتی صنعت اسٹرکچر اور مٹیریل سے وابستہ کاربن کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، تعمیرات کا شعبہ کاربن کے اخراج میں بہت بڑا حصہ ڈالتا ہے، اس لیے مٹیریل اور انجینئرنگ کے بارے میں فیصلے آب و ہوا کے لیے بڑے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
تاہم اب نئی عمارتوں کا ایسا ڈیزائن پیش کیا گیا ہے جو وسیع رقبے پر پھیلی اونچی اونچی عمارتوں کے منصوبے پر مشتمل ہے، جنھیں خاص انداز میں اس طرح تعمیر کیا جائے گا کہ وہ رہائش فراہم کرنے کے علاوہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والے ٹاورز کا کام بھی کریں گی۔
عمارتوں کی ہر منزل پر پودے رکھے جائیں گے لیکن ساتھ ہی چند منزلوں کے بعد ایک منزل درختوں کے لیے وقف ہو گی۔ہر 2 منزلوں کے درمیان خاص جگہ رکھی جائے گی جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب ہو کر فلٹریشن سسٹم سے گزرے گی اور خاص پائپوں سے ہوتی ہوئی درختوں اور پودوں والے حصے تک پہنچا دی جائے گی۔
ان عمارتوں کے ڈیزائن ے لیے یہ سوال سامنے رکھا گیا تھا کہ کیا ہم ایسی عمارتیں بنا سکتے ہیں جو درخت کی طرح کام کرتی ہوں اور حقیقت میں کاربن جذب کرتی ہوں؟ کمپنی کے ڈیزائنرز نے 11 نومبر کو COP26 میں بھی کاربن زیرو فنِ تعمیر کے لیے فرم کے وژن کا تعارف کرایا تھا۔


مشہور خبریں۔
رمشا خان کا احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف
?️ 5 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار احد رضا
اپریل
یوکرین میں نیٹو افسروں کی معلومات ہیک ہوئیں
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: بدنیتی پر مبنی ہیکرز کے روسی گروپ RaHDit نے
دسمبر
صیہونی ڈاکٹرز سفید پوش قصاب
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: انسانی حقوق کی حمایت کرنے والے ڈاکٹروں کی کمیونٹی نے
جولائی
ہو سکتا ہے پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے
?️ 6 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
جنوری
صیہونی حکومت کو روس کے ہاتھوں اپنے فوجی اداروں کی جاسوسی پر تشویش
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ
مارچ
لاہور: طالبہ کے مبینہ ریپ کے خلاف احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور جھڑپوں میں متعدد طلبہ زخمی
?️ 14 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
اکتوبر
پاکستانی طلبہ کا تیار کردہ سیٹلائٹ ٹول ’جیو جیما‘ گوگل مقابلے میں بازی لے گیا
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی
جولائی
صبر و تحمل کا زمانہ ختم ہو چکا
?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں اسٹریٹجک اور حساس ڈیموناتنصیبات پر میزائل حملے نے
اپریل