چین کا امریکا پر قومی ٹائم سینٹر میں سائبر حملوں کا الزام

?️

سچ خبریں: چین نے امریکا پر قومی ٹائم سینٹر میں سائبر حملوں کا الزام عائد کر دیا، وزارت اسٹیٹ سیکیورٹی کے مطابق 2022 سے لے کر اب تک چوری شدہ ڈیٹا اور اسناد کے ثبوت ملے ہیں جنہیں مرکز کے عملے کے موبائل ڈیوائسز اور نیٹ ورک سسٹمز کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی نے رپورٹ کیا ہے کہ رائٹرز کے مطابق چین نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ اس نے قومی ٹائم سروس سینٹر کے نظام میں چوری اور دراندازی کی ہے، جس سے مواصلاتی نیٹ ورکس، مالی نظام، بجلی کی فراہمی اور بین الاقوامی معیاری وقت پر سنجیدہ اثرات پڑ سکتے تھے۔

چین کی وزارت اسٹیٹ سیکیورٹی نے اتوار کو اپنے وی چیٹ اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے طویل عرصے تک اس مرکز پر سائبر حملے کی کارروائیاں کی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ انہیں 2022 سے لے کر اب تک چوری شدہ ڈیٹا اور اسناد کے ثبوت ملے ہیں جنہیں مرکز کے عملے کے موبائل ڈیوائسز اور نیٹ ورک سسٹمز کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے 2022 میں ایک غیر ملکی اسمارٹ فون برانڈ کی میسجنگ سروس میں ایک خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عملے کے آلات تک رسائی حاصل کی، تاہم وزارت نے اس برانڈ کا نام ظاہر نہیں کیا۔ قومی ٹائم سینٹر، چینی اکیڈمی آف سائنسز کے تحت ایک تحقیقی ادارہ ہے جو چین کا معیاری وقت تیار، برقرار اور نشر کرتا ہے۔

مزید تحقیقات میں وزارت نے پایا کہ امریکا نے 2023 اور 2024 میں سینٹر کے اندرونی نیٹ ورک سسٹمز پر حملے کیے اور ہائی پریسیجن گراؤنڈ بیسڈ ٹائمنگ سسٹم کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

امریکی سفارت خانے نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ چین اور امریکا گزشتہ چند سالوں میں ایک دوسرے پر سائبر حملوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو اہم ترین سائبر خطرہ قرار دیتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سفاکیت، قتل و غارت گری؛صیہونیت کی حقیقت

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:یہ صرف صہیونیت کا نظریہ ہے جو اپنے چھوٹے سے چھوٹے

امریکہ میں نیتن یاہو کی کابینہ کے رکن کا نیا جنسی اسکینڈل

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ کے انٹیلیجنس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) شعبے کے

تمام ممالک کو برابری کی بنیاد پر ویکسین دی جائے

?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس سے

وزیراعظم نے کابینہ کے تمام اراکین کو نمازِ جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےوفاقی وزیر

پاکستان کا ایران کیساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل سروے کی دوبارہ توثیق کا فیصلہ

?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے 80 کلو میٹر ایران پاکستان گیس

سنی اتحاد کا الیکشن کمیشن سے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین محمد حامد رضا

صرف 40 سیکنڈ کی ضرورت زمین کی ارضیاتی تاریخ کو دیکھنے میں

?️ 15 فروری 2021سڈنی {سچ خبریں} ہماری زمین پر ارضیاتی عدسے سے نظر دوڑائیں تو

پیجر کیا ہے، اسے کیوں اور کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: پیجر ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو اکثر ممالک میں سیکیورٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے