?️
بیجنگ: (سچ خبریں) چین چاند پر ایک نیا مشن چینگ ای 6 مئی کے آغاز میں بھیج رہا ہے۔یہ بہت اہم مشن ہے کیونکہ اس سے مستقبل قریب میں چاند کے قطب جنوبی میں بیس کی تعمیر اور پہلے چینی انسان بردار مشن کا راستہ کھل جائے گا، یہ مشن 3 مئی کو روانہ کیا جائے گا جس میں پاکستان کا ایک سیٹلائیٹ بھی شامل ہوگا۔
مجموعی طور پر یہ مشن پاکستان، یورپین اسپیس ایجنسی، فرانس اور اٹلی کے پے لوڈ کو اپنے ساتھ چاند پر لے کر جائے گا، اس مشن کے ذریعے پاکستان کے کیوب سیٹ نامی منی ایچر سیٹلائیٹ کو چاند کے مدار پر پہنچایا جائے گا۔
چینگ ای 6 مشن چاند کے تاریک حصے میں جا کر وہاں کی سطح سے نمونوں کو اکٹھا کر کے زمین پر واپس بھیجے گا۔
یہ پہلی بار ہوگا جب چاند کے تاریک حصے سے نمونوں کو زمین پر لایا جائے گا، اس سے پہلے امریکا، سوویت یونین اور چین کے ایسے مشنز کے دوران چاند کی قریبی سطح سے نمونوں اکٹھے کئے گئے تھے۔
خیال رہے کہ چاند کے اس حصے کو تاریک اس لئے نہیں کہا جاتا کہ وہاں روشنی نہیں، بلکہ اس کے بارے میں تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سے اسے تاریک یا خفیہ کہا جاتا ہے، یہ مشن چاند کے قطب جنوبی کے شمال مشرقی خطے میں لینڈ کرے گا۔
سائنسدانوں کو چاند کے قطب جنوبی میں بہت زیادہ دلچسپی ہے کیونکہ وہاں موجود برفانی خطے میں تحقیقی مراکز طویل عرصے تک قائم رہ سکتے ہیں۔
چینگ ای 6 مشن 2 کلوگرام کے وزن کے نمونے اکٹھے کرے گا اور اگر یہ مشن کامیاب ہوتا ہے تو یہ بہت بڑی پیشرفت ہوگی۔
چینگ ای 6 کے بعد چین کی جانب سے چینگ ای 7 روبوٹیک مشن کو چاند کے قطب جنوبی میں بھیجا جائے گا، یہ مشن وہاں برف کے آثار دریافت کرے گا جبکہ خطے کے ماحول اور موسم کی جانچ پڑتال بھی کرے گا۔
چینگ ای 8 مشن سے چینگ ای مشنز کا اختتام ہوگا جو وہاں ممکنہ طور پر ریسرچ سٹیشن کے قیام کیلئے بھیجا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نے ’بلے‘ کے نشان کیس میں سپریم کورٹ میں کیوریٹیو ریویو پٹیشن دائر کردی
?️ 13 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اپنا انتخابی نشان ’بلے‘
نومبر
کیا صیہونی حماس کو روک سکیں گے؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 پر عرب امور کے تجزیہ
اگست
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کیا ہوا؟
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت قاسم علی شاہ اور
اگست
بلوچستان: تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق، 2 زخمی
?️ 14 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے تربت میں مسلح افراد نے گھر
اکتوبر
خواہش تھی کہ انتخابات کیلئے متفقہ تاریخ کا اعلان کیا جاتا، گورنر خیبرپختونخوا
?️ 4 مارچ 2023خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے کہا ہے
مارچ
امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے
?️ 24 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے سربراہ خالد
اکتوبر
قابضین کا مقصد فلسطینی کاز کو تباہ کرنا ہے: آرچ بشپ
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ
جنوری
چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے: امریکی جنرل
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اور قومی سلامتی کے
جنوری