🗓️
پشاور ( سچ خبریں) 11 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کے باعث پابندی عائد کردی تھی، عدالت نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے لہذا اسے فوری طور پر بند کیا جائے تاہم کورٹ نے اب ملک میں ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت دے دی ہے ساتھ ہی غیراخلاقی مواد کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کردی۔
عدالت عالیہ میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت میں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر لیگل اور وکیل جہانزیب محسود اور درخواست گزار کی وکیل سارہ علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ڈی جی صاحب اب تک کیا ایکشن لیا ہے جس پر ڈی جی، پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ دوبارہ اس مسئلے کو اٹھایا ہے اور ٹک ٹاک نے فوکل پرسن بھی تعینات کردیا ہے۔
ڈی جی پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ جتنی بھی غیر اخلاقی اور غیر قانونی چیزیں اپلوڈ ہوں گی ان کو دیکھا جائے گا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ لوگوں کے پاس ایسا سسٹم ہونا چاہیے جو اچھے اور برے میں تفریق کرے، پی ٹی اے ایکشن لے گی تو لوگ پھر ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کریں گے۔
چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ جب لوگوں کو پتا چل جائے گا کہ پی ٹی اے ہمارے خلاف ایکشن لے رہی ہے تو پھر وہ ایسی چیزیں اپ لوڈ نہیں کریں گے۔ڈی جی پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ بات کی ہے کہ جو بار بار ایسی غلطی کرتے ہیں ان کو بلاک کریں۔
جسٹس قیصر رشید نے ہدایت کی کہ یہ ون ٹائم نہیں ہونا چاہیے آپ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد روکنے کے مزید اقدامات کریں۔جس پر پی ٹی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ سائٹس ایسی ہیں جس میں مخصوص چیزیں بلاک نہیں ہوسکتیں پوری ویب سائٹ کو بند کرنا پڑتا ہے۔
مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات بل منظور کرلیا
🗓️ 29 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات سے متعلق بل
مارچ
صیہونیوں کی ایک اور درندگی
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
سعودی اتحاد نے مغربی یمن میں 214 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی
🗓️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں: المسیرہ نیوز نیٹ ورک نے آفیسرز روم کے ایک ذرائع
ستمبر
اب ایک اور قاتل انسانوں کی جانیں لینے کے لئے تیار
🗓️ 24 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) کورونا وائرس کے بعد ایک اور قاتل انسانوں کی
جون
وائٹ ہاؤس کے سابق ترجمان نے ایک نوجوان خاتون کو ٹرمپ سے بچایا
🗓️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک سابق عہدیدار نے ایک کتاب میں لکھا
ستمبر
مستونگ شاہراہ پر خودکش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید
🗓️ 5 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق صبح کوئٹہ
ستمبر
برکس بینکنگ سسٹم کا ڈالر اور ورلڈ بینک کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: جنوبی سوڈان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جلد ہی
اکتوبر
روس امریکہ کے اقدامات کا جواب دے گا: پیوٹن
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: روس کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے درمیانی فاصلے
جون