?️
سچ خبریں: ویڈیوز کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب کا کہنا ہے کہ پاکستانی تخلیقی سرگرمیوں کی رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے، جہاں تخلیق کاروں، فنکاروں اور کہانی سنانے والوں کا ایک متحرک نظام ملک کو ڈیجیٹل مواد کی طاقت میں تبدیل کر رہا ہے۔
کراچی سے جاری بیان میں پلیٹ فارم نے بتایا کہ جیسے ہی ہم 2026ءمیں داخل ہو رہے ہیں، پاکستانی تخلیقی صلاحیتیں صرف ملک کے اندر ہی نہیں پروان چڑھ رہیں بلکہ دنیا بھر کے دلوں اور اسکرینوں کو مسحور کن بنا رہی ہیں۔
اس حوالے سے اعداد و شمار عزم اور کامیابی کی عکاسی کرتےہیں۔
سنہ 2025ء میں 25 ہزار سے زائد پاکستانی یوٹیوب چینلوں نے 10 ہزار سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کیا ہے، جبکہ13 ہزار سے زیادہ چینل ایسے تھے جن کے ناظرین کی تعداد ایک لاکھ سبسکرائبرز سے تجاوز کر گئی۔
ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی چینلوں نے دس لاکھ سبسکرائبرز کا قابلِ قدر ہدف بھی عبور کیا جو عالمی سطح پر پاکستانی مواد کے معیار، صداقت اور مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔
سب سے زیادہ متاثر کن پہلو پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی رسائی ہے، جہاں پاکستانی مواد کے مجموعی واچ ٹائم کا 60 فیصد سے زائد حصہ بیرونِ ملک ناظرین پر مشتمل ہے۔
کراچی سے کوالالمپور، لاہور سے لندن تک، پاکستانی تخلیق کار ثقافت، تفریح اور مشترکہ انسانی تجربات کے ایسے پل قائم کر رہے ہیں جو سرحدوں سے ماورا ہیں۔
گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے بزنس و آپریشنز، فرحان قریشی کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی تخلیق کاروں کی طرف سے جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ صرف مقامی ناظرین کے لیے مواد تیار کرنے تک محدود نہیں بلکہ وہ ایسی کہانیاں، نقطۂ نظر اور تفریح تخلیق کر رہے ہیں جو براعظموں کے پار لوگوں کے دلوں کو چھو رہی ہیں، اور ازسرِنو تعریف متعین کر رہی ہیں کہ عالمی مواد تخلیق کار ہونے کا مطلب کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں خاتون سماجی کارکن کو 34 سال قید کی سزا
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک سماجی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ
اگست
یوکرین کی جنگ امریکہ کے زوال کو کیسے ظاہر کرتی ہے؟
?️ 22 اپریل 2023سچ خبریں:یورپی عوام کا یوکرین میں جنگ جاری رکھنے کی حکمت عملی
اپریل
کینیڈا نے بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
اکتوبر
غزہ میں اسپتال حالات نہایت سنگین ہیں اور عملے کے پاس بنیادی طبی سہولتیں بھی موجود نہیں
?️ 27 اگست 2025غزہ میں اسپتال حالات نہایت سنگین ہیں اور عملے کے پاس بنیادی
اگست
ٹرمپ نے پھر کی حماس کی توہین
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے بدھ کی شام اپنے سیل فون
مارچ
ٹرمپ کی اردگان کے لیے شام سے امریکی فوجیں نکالنے کی شرط
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے حال ہی میں اعلان کیا
جنوری
نیتن یاہو اور اس کے بیٹے کے درمیان شدید مارپیٹ؛باپ کا گلا گھوٹنے کی کوشش
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں:کویتی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن
جنوری
مقبوضہ جموں وکشمیر: مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط ، پانچ کشمیری نوجوان گرفتار
?️ 30 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتیہ جنتاپارٹی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کشمیریوں
مئی