?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ کچھ عرصے سے جہاں پاکستانی سیاست میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے استعمال میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، وہیں اب پہلی بار ملکی سیاست میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے استعمال سے نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
اس وقت دنیا بھر میں اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کا استعمال تقریباً ہر شعبے میں کیا جا رہا ہے اور اس کے استعمال سے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی پر جہاں منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، وہیں اس کے منفی پہلو بھی ہیں۔
پاکستانی سیاست میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کا پہلی بار استعمال پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے کیا گیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے 17 دسمبر کو ٹوئٹر پر بانی عمران خان کی ایک مختصر ویڈیو کلپ جاری کی گئی جو دراصل اے آئی ویڈیو تھی۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں عمران خان کی پرانی تصاویر اور ویڈیو کلپس کو استعمال کیا گیا، تاہم ان کی آواز کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیا گیا۔
مختصر اے آئی ویڈیو میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے عمران خان کی آواز جیسی آواز تیار کی گئی، تاہم اسے غور سے سننے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ وہ مصنوعی آواز ہے۔
مختصر اے آئی ویڈیو میں عمران خان پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے سنائی دیتے ہیں جب کہ وہ مختصر تقریر کا آغاز روایتی طریقے سے کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ملکی سیاست میں پہلی بار اے آئی کے استعمال کو مخالفین نے بھی سراہا، تاہم بعض صارفین نے سیاست میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو خطرناک بھی قرار دیا اور لکھا کہ اس کے مستقبل میں خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔
پاکستانی سیاست میں پہلی بار مصنوعی ذہانت کے استعمال کی خبر عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بھی بنی۔
خیال رہے کہ عمران خان کو 5 اگست 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا، انہیں توشہ خانہ سے حاصل کردہ تحائف کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں تین سال کی سزا سنائی گئی تھی جس کی تعمیل میں انہیں گرفتار کیا گیا۔
سابق وزیراعظم پر سائفر کو گم کرنے سمیت کرپشن اور دیگر کیسز ہیں، وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے پہلے دن، تین فلسطینی مخالف اقدامات
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے مجرم صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کے ہاتھ شہید جنرل
جنوری
امریکی غنڈہ گردی نے ویانا مذاکرات کو طولانی کیا
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: سرکاری خبر رساں ایجنسی سنہوا نے ایران پر
ستمبر
یوکرین کے جنگی جرائم پر روس کا ردعمل
?️ 5 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے
اگست
جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی 27ویں ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں۔ مولانا فضل الرحمان
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (ف)
نومبر
امریکی ووٹروں کی اکثریت واشنگٹن کی غیر ملکی فوجی امداد کی مخالفت کرتی ہے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ
مئی
لبنان کے خلاف اسرائیلی وزیر جنگ کے دھمکی آمیز ریمارکس
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: 1982 میں لبنان پر صیہونی قبضے کی سالگرہ کے
جون
آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔
?️ 23 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج ہوگی
اپریل
نیتن یہ نہیں کہہ سکتے کہ مجھے خبر نہیں تھی، اب وقت آ گیا ہے کہ جنگ کو ختم کیا جائے:اسرائیلی اخبار
?️ 27 اگست 2025نیتن یہ نہیں کہہ سکتے کہ مجھے خبر نہیں تھی، اب وقت
اگست