ٹک ٹاک کا صارفین کے لیے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ

ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا

?️

بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے صارفین کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے خودکشی کے خیالات کو ختم کرنے کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو کھانے پینے سے متعلق شعور بھی دیا جائے گا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا فیچر دراصل صارفین کی ذہنی صحت کے مسائل اور خودکشی کے خیالات کے حوالے سے ہے، جو اُن کے ذہنی مسائل سے چھٹکارا دلوانے میں مدد فراہم کرے گا۔اس فیچر کے ذریعے صارفین کو کھانے پیے سے متعلق شعور بھی دیا جائے گا تاکہ وہ جسمانی طور پر مضبوط رہیں۔

اس فیچر کی مدد ٹک ٹاک خودکشی کے رجحان یا خیالات کو ختم کرنے کے لیے سرچ بار میں ’suicide‘ جیسے الفاظ تلاش کرنے والے صارفین کی نشاندہی کرے گا اور اُن کی ٹائم لائن پر ذہنی تندرستی کے حوالے سے ویڈیوز ظاہر کرے گا۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے صارفین کی ذہنی اور جسمانی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں، اُن کی فلاح و بہبود اور تندرستی کے لیے مختلف طریقے تلاش کرتے ہیں‘۔ترجمان ٹک ٹاک نے کہا کہ ’ہم اب ایسے اضافی اقدامات کررہے ہیں تاکہ ٹاک ٹاک صارفین  کو  ضرورت کے وقت وسائل اور  مواد کی تلاش میں آسانی ہو‘۔

ٹک ٹاک کے مطابق اس فیچر کو فی الحال آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جلد ہی دنیا بھر کے صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارف کو کھانے کی عادات میں خرابیوں کے حوالے سے گائیڈ لائن نظر آئے گی، اگر کوئی خودکشی جیسے لفظ کی تلاش کرے گا تو وہ کرائسس ٹیکسٹ لائن  جیسی مقامی سپورٹ کی طرف خود بہ خود چلا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ہم تائیوان کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں: چین

?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں:   آبنائے تائیوان کے قریب چینی فوجی کارروائیوں کے جاری رہنے

سندھ کو فلاحی کاموں کیلئے دی گئی رقم میں کرپشن کا انکشاف

?️ 17 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)وفاقی  حکومت کی  جانب سے فلاحی کاموں کے لئے سندھ

پیلوسی کا سفر کوئی مفید عمل نہیں :تائیوانی شہری

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:ایک جرمن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تائیوانی شہریوں نے کہا

الجولانی حکومت کی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے شامی کرد فورسز سے مدد طلب

?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:شام پر قابض الجولانی حکومت نے اپنے تیل کی ضروریات

غزہ کی حمایت میں استنبول میں امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے عوام نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت

حزب اللہ کا دھڑا: جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مزاحمت کمزور ہو گئی ہے وہ فریب ہیں

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ دھڑے کے سربراہ نے مزاحمت کو غیر

مغربی ممالک شامی مہاجرین کو اپنے ملک واپس جانے سے روک رہے ہیں: لبنانی وزیر خارجہ

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر خارجہ نے شامی پناہ گزینوں کی اپنے ملک میں

اسرائیل کو خوراک کی کمی کا سامنا

?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی اشاعت ٹائمز آف اسرائیل نے گذشتہ ہفتے لکھا تھا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے