ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط آسان کردی گئیں

🗓️

سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم پر مواد شیئر کرکے پیسے کمانے کی شرائط کو مزید آسان کردیا۔

ٹک ٹاک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اب مواد تخلیق کار (کانٹینٹ کریئیٹرز) ایک منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیوز سے بھی پیسے کمانے لگیں گے۔

کمپنی کے مطابق ویڈیوز سے پیسے کمانے کے لیے مواد تخلیق کاروں کو چند ضروری باتوں کا خیال رکھنا ہوگا، جس میں سے سب سے اہم بات اصلی مواد ہونا ہے۔

اسی طرح پیسے کمانے کے لیے ویڈیو کے دورانیے، سرچ ویلیو اور آڈینس انگیجمنٹ کو بھی اہم قرار دیا گیا ہے، یعنی جو مواد تخلیق کار مذکورہ چاروں شعبوں پر پورا اتریں گے، وہ جلد ہی ٹک ٹاک سے پیسے کمانا شروع ہوجائیں گے۔

ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے نئے طریقے کے تحت کسی بھی اکاؤنٹ ہولڈر کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہونا لازمی ہوگی جب کہ ان کی ویڈیوز کے ویوز ایک ماہ میں ایک لاکھ تک ہونا لازمی ہوں گے۔

یعنی جن مواد تخلیق کاروں کے ٹک ٹاک پر 10 ہزار فالوورز ہوں گے اور ان کی ویڈیوز کو ایک ماہ میں ایک لاکھ بار دیکھا جا چکا ہوگا، وہ فوری طور پر اپنی ایک منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیوز سے پیسے کمانے لگیں گے۔

ٹک ٹاک نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران پلیٹ فارمز پر بعض مواد تخلیق کاروں کی ماہانہ کمائی 50 ہزار ڈالر سے بھی زائد ہوچکی ہے اور کانٹینٹ کریئیٹرز کی کمائی میں 250 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

عید کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں

🗓️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کےمطابق عید کے بعد وفاقی کابینہ میں

ایران کے نئے صدر اور ایران ہندوستان تعلقات

🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی رواں سال ہیلی

ویکسین کی مقدار سے متعلق ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان

🗓️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد( سچ خبریں) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا

امریکہ ایک کرپٹ اور فاشسٹ ملک ہے: ٹرمپ

🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ، سابق صدر اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان پر 10ارب روپے ہرجانے کا مقدمے کرنے کا اعلان کر دیا

🗓️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر

افغانستان میں امریکی ہتھیار پاکستان کے لیے خطرہ بن چکے ہیں

🗓️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں

Oka Antara plays police detective in new crime series ‘Brata’

🗓️ 30 جون 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

نصراللہ کی آئندہ تقریر سے کیا ہوگا؟

🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: میڈیا کے حلقوں میں غزہ کی صورتحال کے بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے