?️
سچ خبریں: ٹک ٹاک ایک فوٹو شیئرنگ ایپ لانچ کرکے سوشل میڈیا حریف انسٹاگرام کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔بی بی سی کی رپورٹس کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ وہ تصاویر اور متن کے لیے مختص ایک ایپ پر کام کر رہی ہے۔
کچھ صارفین کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ان کی تصویری پوسٹس کو ایک نئی ٹک ٹاک ایپ ’نوٹس‘ پر شیئر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ایک دوسرے کے فیچرز نقل کرنے کی تازہ ترین مثال ہے ، اس سے قبل انسٹاگرام نے 2020 میں ایک ٹک ٹاک جیسا ویڈیو ٹول ’ریلز‘ لانچ کیا تھا۔
تجزیہ فرم ’فورسٹر‘ کے ریسرچ ڈائریکٹر مائیک پرولکس نے بی بی سی کو بتایا کہ سماجی میڈیا پلیٹ فارمز پر نقل کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام کی جانب سے اسنیپ چیٹ کی ’اسٹوریز‘ کا فیچر کاپی کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اچھی طرح سے نقل کرنے پر اس نقل سے فائدہ ہوتا ہے۔
تاہم، انہوں نے نشاندہی کی کہ ایکس کی طرف سے کیے جانے والا اسی طرح کا اقدام ناکام ہوگیا لہذا کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں۔
یاد رہے کہ ریلز کو اپنی ایپ میں مرکزی بنانے پر انسٹاگرام کی توجہ نے پہلے بھی کچھ صارفین کو مایوس کیا تھا۔
کم کارڈیشین اور کائلی جینر ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے پلیٹ فارم میں تبدیلیوں کا مطالبہ کرنے والی ایک پٹیشن شیئر کی جس میں 2022 میں ایپ کی دیگر خصوصیات پر ریلز کو فروغ دیا گیا تھا۔
تاہم سخت ردعمل کے بعد انسٹاگرام نے یہ تبدیلیاں منسوخ کردی۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ انہوں نے نوٹس ایپ کے ڈیزائن کو حتمی شکل نہیں دی ہے اور نہ ہی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق کی ہے۔
لیکن کچھ صارفین کو موصول ہونے والی اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ ایپ صارفین کو فوٹو پوسٹس، اپ لوڈ یا شیئر کرنے دے گی اور لوگوں کو آوازوں اور فلٹرز کے ساتھ تصاویر کی ایک سیریز پوسٹ کرنے کی اجازت بھی فراہم کرے گی۔
سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا نے کہا کہ ان کے خیال میں کوئی اور فوٹو شیئرنگ ایپ ایسی چیز نہیں ہے جس کے لیے سوشل میڈیا صارفین بےتاب ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسی ایپس کافی تعداد میں موجود ہیں تو یہاں اس کی کوئی خاص ڈیمانڈ نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
2025 میں جمہوریہ آذربائیجان کے آئین میں تبدیلی کا امکان
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے 2025 کو آئین
جنوری
اسرائیل ایک شیطانی استعماری منصوبہ ہے
?️ 21 ستمبر 2025اسرائیل ایک شیطانی استعماری منصوبہ ہے یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن مائیک
ستمبر
ایران کے خلاف امریکی وفد سعودی عرب کے دورے پر
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:امریکی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی امور کے لیے
فروری
سعودی صیہونی تعلقات کے اصلی ہیرو
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے آج ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں
جولائی
ایران، روس اور چین کا اتحاد امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے ایران، روس اور چین کے درمیان
مارچ
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا عرب حکومتوں کے لیے ہر طرح سے ہارا ہوا کھیل
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو
فروری
تجزیہ کار ترکی کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے: اردگان کی حکومت نے یورپیوں
نومبر
اسٹارٹ نیو کے متبادل معاہدے میں برطانیہ اور فرانس کی شمولیت ضروری: ریابکوف
?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں:روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ
فروری