سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی وی سیریز کا بہترین کیمرا کا حامل فون متعارف کرادیا۔
کمپنی نے ’وی 50‘ کو نہ صرف بہترین کیمرا بلکہ فاسٹ چارجر اور طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
ویوو ’وی 50‘ کو 7-6 انچ اسکرین جب کہ دو بیک کیمروں اور ایک فرنٹ کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر دونوں 50 میگا پکسل کے کیمرے دیے گئے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بار کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔
اسی طرح ’ویوو: وی 50‘ کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس میں بھی جدید ٹولز دیے گئے ہیں۔
فون کو اینڈرائیڈ 15 کے حامل آپریٹنگ سسٹم جب کہ اسنیپ ڈریگن جنریشن 7 کی چپ میں متعارف کرایا گیا ہے۔
فون میں 6 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 90 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے جب کہ اس میں فنگر پرنٹ سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
’ویوو: وی 50‘ کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔
فون کے 8 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 10 ہزار روپے جب کہ 12 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
فون کو متعدد ممالک میں فروخت کے لے پیش کردیا گیا، جسے کیمروں کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان: کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نئی پابندیاں عائد
جولائی
شام میں دہشت گردوں کی حکومت کو درپیش چیلنجز؛ خانہ جنگی سے لے کر ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدگی تک
دسمبر
مجھے اور ٹرمپ کو بچا لو،ایران نے بہت بڑی دھمکی دی ہے:سابق امریکی وزیر خارجہ
جنوری
فلسطینی سرزمین کے ایک نئے حصے پر خاموش قبضہ ناکام
مئی
سعودی عرب میں 2021 میں سزائے موت کے قوانین میں شدت
جنوری
نیتن یاہو ایک ناکام وزیراعظم ہے: صیہونی میڈیا
جنوری
تہران اور دیگر مماک کے چھ شہروں میں اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کا اجلاس
جون
ہماری اصل جنگ صہیونی دشمن کے ساتھ
جنوری