?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) شہریوں اور کاروباری حضرات کو سرکاری خدمات ایک پلیٹ فارم پر فراہم کرنے کے لیے وزارت آئی ٹی نے نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے تحت نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے ذریعے شہری اور کاروباری حضرات کو تمام سرکاری خدمات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی۔
یہ منصوبہ ورلڈ بینک کی معاونت سے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ سپر ایپ نادرا کے نیشنل ڈیجیٹل آئی ڈی سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگی اور وفاقی و صوبائی سطح پر مختلف محکموں کو یکجا کرے گی۔
اس پلیٹ فارم کے ذریعے لائسنس کی تجدید، ٹیکس جمع کرانے، پرمٹ حاصل کرنے، این او سی، سرکاری فیسوں کی ادائیگی سمیت دیگر خدمات موبائل یا ویب پر 24/7 دستیاب ہوں گی۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق سپر ایپ سے سرکاری اداروں کی شفافیت اور کارکردگی میں بہتری آئے گی، جب کہ ڈیجیٹل ورک فلو اور خودکار نظام کی بدولت وقت اور اخراجات میں نمایاں کمی ممکن ہوگی۔
شہری اور کاروباری حضرات فیس اور ٹیکس کی ادائیگی بھی زیادہ سہولت کے ساتھ کر سکیں گے۔
سپر ایپ پاکستان ڈیجیٹل گورنمنٹ انٹرپرائز آرکیٹیکچر کے تحت تیار کی جا رہی ہے، جس میں زیرو ٹرسٹ ماڈل، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے محفوظ رسائی فراہم کی جائے گی۔
مزید یہ کہ پلیٹ فارم وقت کے ساتھ نئی خدمات اور تھرڈ پارٹی سروسز شامل کرنے کی صلاحیت رکھے گا، جبکہ مستقبل میں سبسکرپشن، پریمیئم ماڈل اور ان ایپ ایڈورٹائزنگ بھی متعارف کرائی جا سکیں گی۔
وزارت آئی ٹی سپر ایپ کی ڈیزائننگ کے لیے ایک کنسلٹنسی فرم ہائر کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ حکومت اور عوام کے تعلقات میں نئی جہت لائے گا اور سرکاری خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔


مشہور خبریں۔
خان یونس کے اسکولوں پر امریکی گولہ بارود سے بمباری
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سی این این ٹی وی نے اعلان کیا ہے
جولائی
حکومت کو قومی اسمبلی میں سبکی، اپوزیشن نے انکم ٹیکس ترمیمی بل کی منظوری روک دی
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں جمعرات کو حکومت کو اس
مئی
روپیہ مستحکم،ڈالر کی قیمت کمی
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر
اگست
صیہونی ریلوے کمپنی کا مرکزی سرور ہیک
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:اپنی تازہ ترین کارروائی میں سائبر ایوینجرز گروپ نے صیہونی ریلوے
دسمبر
قاہرہ میں ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج قاہرہ میں
دسمبر
غزہ جنگ میں کس کی جیت ہے؟سید حسن نصراللہ کی زبانی
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: سید حسن نصراللہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی
مارچ
غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے عرب ممالک کا منصوبہ
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار کے مطابق عرب ممالک ایک وسیع منصوبے کے تحت
جنوری
معید یوسف امریکہ روانہ ہو گئے
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف
جولائی