سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نومبر 2024 میں وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کیا تھا۔
بعد ازاں مذکورہ فیچر تک پاکستانی صارفین کو بھی رسائی دی گئی تھی اور اب اس فیچر پر تقریبا تمام صارفین کو رسائی دی جا چکی ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت وائس میسیجز یا وائس نوٹس کو از خود تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت پاکستانی صارفین کو چار زبانوں میں موصول ہونے والے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے تک رسائی دی گئی ہے۔
فیچر کے تحت انگریزی، ہسپانوی، پرتگیزی اور روسی زبان میں ملنے والے وائس نوٹس کو تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ منتظمین کے مطابق ترتیب وار دوسری زبانوں میں ملنے والے وائس نوٹس کو بھی تحریر میں تبدیل کرنے کے آپشن فراہم کیے جائیں گے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اردو زبان کے وائس نوٹس کو کب تک تحریر میں تبدیل کرنے کا آپشن پیش کیا جائے گا۔
مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ میں درج ذیل سیٹنگز کرنی پڑیں گی۔
صارفین کو سیٹنگ میں جانے کے بعد چیٹ میں جاکر وائس نوٹس کے آپشن کو اوپن کرنا پڑے گا۔
چیٹ میں جانے کے بعد وائس نوٹ کے آپشن کو کلک کرنے پر ایک نئی ونڈو کھلے گی، جہاں پوچھا جائے گا کہ آپ کو زیادہ تر کس زبان میں وائس نوٹ موصول ہوتے ہیں۔
صارف کی جانب سے کسی بھی ایک زبان کے انتخاب کے بعد فیچر از خود آن ہوجائے گا اور ہر موصول ہونے والا وائس نوٹ تحریر میں تبدیل ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ انگریزی، پرتگیزی، روسی اور ہسپانوی زبانوں میں ملنے والے وائس نوٹ ہی تحریر میں تبدیل ہو سکیں گے۔
مشہور خبریں۔
شمالی عراق میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 7 ترک فوجی ہلاک
مارچ
الحدیدہ میں جنگ بندی کی 126 خلاف ورزیاں
جنوری
ہم شام کی وحدت، حاکمیت اور ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں:پاکستانی وزارت خارجہ
دسمبر
گورنر پنجاب سے آئی جی نے ملاقات کی
ستمبر
گوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا
جولائی
سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی
جون
نواز شریف واپس انتقام لینے نہیں، ملک کو خوشحال کرنے آ رہے ہیں، شہباز شریف
اکتوبر
عراقی خودمختاری امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کے بعد ہی ممکن ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر
اکتوبر