سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے اپنے میٹا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس کو بہتر کرنے پر کام جاری ہے۔
خبر سامنے آئی ہے کہ جلد ہی اے آئی چیٹ بوٹ میں وائس چیٹنگ کا آپشن بھی متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت صارفین لکھنے کے بجائے بول کر اے آئی سے مدد حاصل کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کی آزمائش پر کام شروع کردیا گیا، اس کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
فیچر کے تحت صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹ آپشن فراہم کرے گا کہ وہ چاہیں تو وائس چیٹ کریں، چاہیں تو پہلے کی طرح ٹیکسٹ چیٹ کریں۔
فیچر کے تحت اے آئی چیٹ بوٹ بھی وائس کے طور پر جواب دے گا، تاہم اگر اسے ہدایات کی جائیں کہ وہ اس کا تحریری جواب فراہم کرے تو وہ مطلوبہ معلومات ٹیکسٹ میں فراہم کرے گا۔
اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ پر ایک ایسے وائس فیچر کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے تحت صارفین بڑے آڈیو میسیج کو اے آئی کو بھیج کر اس کا ٹیکسٹ حاصل کر سکیں گے۔
یعنی صارفین وائس میسیج کو اے آئی چیٹ میں بھیج کر اس کا فوری طور پر تحریری جواب حاصل کریں گے اور دونوں فیچرز کی آزمائش جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری
مارچ
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاری شروع کردی
مئی
آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا نام سامنے آگیا
جولائی
حزب اختلاف اراکین کی وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات
دسمبر
بینچز کے اختیارات کا کیس آج کیوں مقرر نہیں ہوا؟ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کو شوکاز نوٹس جاری
جنوری
وزیراعظم نے بجلی بریک ڈاؤن پر عوام سے معذرت کرلی
جنوری
کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے
فروری
برکس کو ایک بین الاقوامی تنظیم میں تبدیل کرنےکا امکان
اکتوبر