🗓️
سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی۔ واٹس ایپ صارفین کو ایک مشکل تھی کہ اگر وہ اینڈرائیڈ سے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر منتقل ہوتے ہیں تو اُن کی چیٹ ضائع ہوجاتی ہے۔
واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد دو ارب سے زائد ہے، جن کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔واٹس ایپ صارفین کو ایک مشکل تھی کہ اگر وہ اینڈرائیڈ سے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر منتقل ہوتے ہیں تو اُن کی چیٹ ضائع ہوجاتی ہے۔
اب واٹس ایپ نے صارفین کی اس مشکل کو حل کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے بتایا کہ فی الوقت یہ سہولت سام سنگ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔اینڈرائیڈ 10 یا 11 آپریٹنگ سسٹم والے فونز سے آئی او ایس سسٹم پر صارف چیٹ ، ایموجی، تصاویر منتقل کرسکے گا۔
واٹس ایپ کے مطابق اینڈرائیڈ صارف اس فیچر کی واٹس ایپ کی تمام ہسٹری آئی او ایس پر منتقل کرسکیں گے لیکن اس کے لیے آپ کو اپنے سام سنگ فون میں واٹس ایپ انسٹال کرنا پڑے گا جس کے بعد ایک آپشن نظر آئے گا۔
یہ آپشن چیٹس کو کسی آئی فون سے محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کا ہوگا اور اس کام کے لیے یو ایس سی ٹو لائٹننگ کیبل کی ضرورت ہوگی۔اس منتقلی میں اکاؤنٹس انفارمیشن، پروفائل فوٹو، انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس، چیٹ ہسٹری، میڈیا (وائس میسجز، تصاویر اور ویڈیوز) اور سیٹنگز سب کچھ ایک سے دوسرے فون میں ٹرانسفر ہوجائے گا۔
اس کا مکمل طریقہ کار اور ضروریات کو اس لنک پر جاکر دیکھ سکتے ہیں مگر اس کے لیے سام سنگ اسمارٹ سوئچ کی ضرورت ہوگی اور بظاہر ڈیٹا ٹرانسفر اسی وقت ہوسکے گا جب آپ کا سام سنگ فون نیا ہو یا آپ نے فیکٹری سیٹںگز کو ری سیٹ کیا ہو۔
خیال رہے کہ اگست کے آغاز میں کمپنی نے اس فیچر کو لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیچر بہت مشکل سے تیار کیا گیا کیونکہ صارفین کے میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ اور موبائل میں محفوظ ہوتے ہیں، اس کام کو یقینی بنانے کے لیے موبائل کمپنیوں نے بھی اضافی کام کیا اور سب کی مشترکہ کاوش کے بعد ہی فیچر تیار کیا گیا۔
یہ ٹول صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا کیونکہ وہ مختلف ڈیوائسز اور پلیٹ فارمز پر اپنے اکاؤنٹ کا تمام ڈیٹا کسی بھی آپریٹنگ سسٹم میں منتقل کر کے اُسے استعمال کرسکیں گے۔واٹس ایپ کے سربراہ ول کیٹ کارٹ نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت صارف سام سنگ کے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر دستیاب ہوگی، جلد تمام اینڈرائیڈ صارفین فیچر استعمال کرسکیں گے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کے نئے اسپیکر نے کیا ٹرمپ کا خصوصی شکریہ
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اور ریپبلکن اسپیکر نے
جنوری
عقبہ بندرگاہ میں اردن کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایران کی ہمدردی
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی
جون
یمن میں وہی کرو جو ہم نے افغانستان میں کیا؛ سعودی عرب کو امریکی مشورہ
🗓️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:لبنانی اخبار البنا کے ایڈیٹر انچیف نے اپنے ایک کالم میں
نومبر
شمالی غزہ کے تمام باشندے موت کے خطرے میں ہیں:اقوام متحدہ
🗓️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے شمالی غزہ میں موجود تمام
نومبر
داعش نے عراقی افسر کا سر قلم کر دیا، ہم بدلہ لیں گے: کاظمی
🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: کرنل الجرانی کا دو ہفتے قبل دہشت گرد عناصر نے
دسمبر
ترکی کی صیہونی گیس استعمال کرنے اور اسے یورپ تک پہنچانے کی کوشش
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ صیہونیوں کی قدرتی
فروری
جنرل سلیمانی دنیا کے ممالک کے حکام کی نظر میں
🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:جنرل سلیمانی کی شہادت کے دو سال بعد دنیا کی قوموں
جنوری
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت اسرائیل کی بربریت کا ایک اور ثبوت
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے
مئی