?️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کچھ عرصہ قبل ہی اے آئی اسٹیکرز کا فیچر متعارف کرایا تھا اور اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ ایپلی کیشن میں جلد ہی مصنوعی ذہانت سے لیس چیٹ بوٹ بھی متعارف کرایا جائے گا۔
جی ہاں، واٹس ایپ نے بڑے پیمانے پر اے آئی چیٹ بوٹ کی آزمائش شروع کردی جس پر ابتدائی طور پر ستمبر میں محدود امریکی صارفین کو رسائی دی گئی تھی۔
اب واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ پلیٹ فارم پر مذکورہ آزمائش کو بڑے پیمانے پر شروع کردیا گیا اور اس تک زیادہ صارفین کو رسائی دے دی گئی۔
مذکورہ فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کسی بھی مسئلے کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ سے مدد مانگ سکیں گے اور چیٹ بوٹ تیز رفتاری کے ساتھ صارفین کو ریپلائی فراہم کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر اے آئی چیٹ بوٹ کا آئیکون صارفین کو اس وقت نظر آئے گا جب وہ کسی دوسرے صارف کو میسیج کرنا چاہیں گے۔
ہر چیٹنگ باکس کے اوپر برابر میں اے آئی چیٹ بوٹ کا آئیکون نظر آئے گا، جسے کلک کرنے کے بعد بوٹ سے مواد کی صورت میں مدد طلب کی جا سکے گی۔
مذکورہ اے آئی چیٹ صارفین کو میسیج کو بہتر انداز میں لکھنے کے مشورے فراہم کرنے سمیت مختلف معاملات پر معلومات بھی فراہم کرے گا اور مشورے مانگنے پر اچھی تجاویز بھی فراہم کرے گا۔
ممکنہ طور پر مذکورہ اے آئی چیٹ گروپ چیٹنگ کے دوران بھی صارفین کی مدد کرے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کیا مذکورہ اے آئی چیٹ بوٹ وائس میسیج کرنے پر مواد فراہم کرے گایا نہیں؟ تاہم ممکنہ طور پر چیٹ بوٹ آواز کی صورت میں دی جانے والی ہدایات پر بھی مشورے اور تجاویز فراہم کرے گا۔
مذکورہ فیچر کو واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بہترین مددگار فیچر قرار دیا جا رہا ہے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے عام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا، امکان ہے کہ اسے ایک سال کے اندر ہی پیش کردیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی حالت زار؛پینٹاگون کی زبانی
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں پر
دسمبر
بیت اللہ الحرام کے زائرین میدان عرفات کی طرف روانہ
?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں: بیت اللہ الحرام کے زائرین نے آج جمعہ کی صبح
جولائی
ہم خانہ جنگی سے ایک قدم دور ہیں: صہیونی میڈیا
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ماریو اخبار نے صہیونی صحافی بین کسپیت کے حوالے سے لکھا
جولائی
واشنگٹن میں صیہونی حکومت کے سفیر کی طلبی
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کنیسٹ کی جانب سے
مارچ
غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوج کی نسل کشی میں شدت
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے
اکتوبر
ہم صیہونیوں سے ڈرنے والے نہیں :حزب اللہ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ
جون
فوج کے ساتھ ہوئے اراضی کے معاہدے میں صدر کی منظوری درکار تھی، وکیل
?️ 31 مئی 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ بورڈ آف
مئی
شام میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے خطرناک کھیل کے متعدد مقاصد
?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: امریکہ اور صیہونی حکومت آج شام کو تقسیم کرنے کے
جولائی