واشنگٹن(سچ خبریں) مریخ پر لینڈ کرنے والی پرواز کے لیے ہیلی کاپٹر بنانے والی ٹیم کا حصہ بننے اور ناسا کو عظیم کامیابی دلانے والے فلسطینی انجینئر نے کہا کہ جس دن ہمارا تیار کیا گیا ہیلی کاپٹر مریخ پر لینڈ کیا تب مجھے بہت اطمینان پہنچا، میں اس تاریخ کا حصہ بن گیا جس کے بارے میں پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انجینئر لوئے ال بائسیونی کی پیدائش غزہ میں ہوئی اور وہ اب امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مقیم ہیں، فلسطینی انجینئر نے بتایا کہ امریکا آنے کے بعد ابتدائی دنوں میں پیزاڈلیوری کام بھی کیا، زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے بڑے خواب دیکھے۔
کامیاب مشن پر تبصرہ کرتے ہوئے فلسطینی انجینئر نے کہا کہ یہ محض صرف ایک آئیڈیا تھا کہ مریخ پر ہم پرواز کرسکتے ہیں، اس کے لیے ہم نے ایک کھلونا نما ایئر کرافٹ بھی تیار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایئر کرافٹ یعنی ہیلی کاپٹر کو ناسا کی ایک خصوصی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا جو کہ ابتدا میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
فلسطینی انجینئر نے بتایا کہ متعدد حساب و کتاب اور ٹیسٹ کرنے کے بعد اہم ایک ایسا ماڈل بنانے میں کامیاب ہوئے جو کہ مریخ کی فضا میں پرواز کرسکتا تھا۔ال بائیسونی نے کہا کہ 2014 تک میں ناسا کی دیگر ٹیموں کے ہمراہ فرائض سرانجام دیتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مریخ پر حقیقت میں ہیلی کاپٹر کی پرواز کرانے کا مشن شروع ہوا تو اس کی ٹیم میں شمولیت کے لیے مجھے کال آئی جس پر میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ
فروری
پیپلز پارٹی کے احتجاج کے باوجود حکومت کا گیس کی یکساں قیمتوں پر اتفاق رائے کا مطالبہ
دسمبر
بدعنوانی کیس: فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
دسمبر
لبنان بنے کا صیہونیوں کا قبرستان:حزب اللہ
اکتوبر
صدر مملکت نے ملک کی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیا
جولائی
یوکرین اور روس کی جنگ کی تازہ ترین صورتحال
جنوری
پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے‘اعتزاز احسن
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی
اکتوبر