میٹا کا پرائیویسی مسائل کا جائزہ لینے کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

?️

سچ خبریں: میٹا (سابقہ فیس بک) نے اپنے پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر کی جانے والی اپڈیٹس میں ممکنہ خطرات اور پرائیویسی کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، اس اقدام کے تحت کمپنی اپنی پراڈکٹ کی تشخیص کے 90 فیصد حصے کو خودکار بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ 2012 میں فیس بک اور امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت کمپنی کو اپنی پراڈکٹس کی ہر نئی اپڈیٹ سے پہلے پرائیویسی کے ممکنہ خطرات کا باقاعدہ جائزہ لینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

اب تک یہ جائزے انسانی مدد سے انجام دیے جاتے تھے، تاہم میٹا اب اس عمل کو تیز تر اور مؤثر بنانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے جارہی ہے۔

نئے اے آئی سسٹم کے تحت، پراڈکٹ ٹیموں کو ہر اپڈیٹ کے بارے میں ایک سوالنامہ پُر کرنا ہوگا، جس کی بنیاد پر اے آئی خودکار طور پر خطرات کی نشاندہی کرے گا اور یہ بتائے گا کہ کن شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے تاکہ اپڈیٹ لانچ کی جاسکے۔

یہ نظام کم خطرے والی اپڈیٹس کے لیے تیز اور مستقل فیصلے فراہم کرے گا، جبکہ پیچیدہ یا غیر معمولی معاملات کی صورت میں ماہرین کی رائے بھی شامل کی جائے گی۔

میٹا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پراڈکٹ اپڈیٹس کا عمل زیادہ مؤثر اور تیز ہوجائے گا، جس سے صارفین کو بہتر تجربہ حاصل ہوگا۔

کمپنی نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے پرائیویسی پروگرام میں اب تک 8 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرچکی ہے اور اس بات کا عزم رکھتی ہے کہ وہ جدید پراڈکٹس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریگولیٹری تقاضوں کو بھی پورا کرے گی۔

دوسری جانب، بعض ماہرین نے اس نئے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اے آئی پر حد سے زیادہ انحصار بعض اوقات پیچیدہ مسائل کی بروقت نشاندہی میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

ایک سابقہ ایگزیکٹو نے خبردار کیا کہ اگرچہ یہ طریقہ کار تیز ہے، لیکن اس سے منفی نتائج کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں، کیونکہ ممکن ہے کہ کچھ مسائل کا اندازہ دیر سے ہو۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ ایران کا مقصد

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر کے سیاسی مشیر نے اس ملک

عالمی تجارتی جنگ: اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار 882 پوائنٹس گرگئی، عالمی مارکیٹیں بھی کریش

?️ 7 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ کے

برطانوی حکومت نے عراق کے شہر نینوا کے گورنر کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا

?️ 23 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  واشنگٹن کی حمایت اور منظوری کے ساتھ برطانیہ نے

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تاریخی تعلقات کے اتار چڑھاؤ پر ایک نظر

?️ 21 نومبر 2025سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تاریخی تعلقات کے اتار چڑھاؤ پر

عمران خان پارلیمان سے باہر نہ آتے تو نیب ترامیم پر بحث ہوتی، جسٹس منصور علی شاہ

?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت میں

سیلاب نے بستیوں کی بستیاں اجاڑ دیں، متاثرین مشکلات کا شکار

?️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچی خبریں) سیلاب نے بستیوں کی بستیاں اجاڑ دیں، متاثرہ

سیمی کنڈکٹر کا منصوبہ انتہائی اہم، نوجوانوں کو مزید آگے لیکر جانا ہے، وزیراعظم

?️ 21 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

انتخابات نزدیک، مسلم لیگ (ن) تاحال منشور پیش نہ کر سکی

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات نزدیک آنے کے باوجود مسلم لیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے