?️
سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے تیار کردہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس کی جانب سے نابالغ افراد سے بھی جنسی گفتگو کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ میٹا کے اے آئی چیٹ بوٹس اس وقت بھی فحش گفتگو کرتے ہیں جب انہیں بتایا جائے کہ ان سے بات کرنے والا شخص 14 سال کی عمر کا ہے۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وال اسٹریٹ جرنل کی جانب سے میٹا کے اے آئی چیٹ بوٹس پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ معروف اداکاروں کی آواز میں بنائے جانے والے چیٹ بوٹس بھی فحش اور جنسی گفتگو کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان سینا، کرسٹین بیل اور جوڈی ڈینچ جیسی اداکاراؤں کی آواز کو استعمال کرنے والے چیٹ بوٹ بھی فحش اور انتہائی نامناسب گفتگو کرتے پائے گئے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ خود سے بنائے گئے اے آئی چیٹس بھی جنسی گفتگو کرتے پائے جب کہ ایسی چیٹس کے کرداروں کی عمر 14 سے 15 برس رکھی گئی۔
جریدے نے بتایا کہ معروف اداکاروں کی آواز والے اے آئی چیٹ بوٹس نے کم عمر افراد سے فحش اور جنسی گفتگو کے دوران انہیں پرکشش اور خوبصورت بھی قرار دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان سینا کی آواز میں بات کرنے والے اے آئی چیٹ بوٹ نے اداکار کے ماضی میں 17 سالہ شخص سے رومانوی تلعقات کا قصہ بھی بیان کیا اور مذکورہ واقعے کے قانونی پہلوؤں پر بھی معلومات فراہم کی لیکن اس باوجود چیٹ بوٹ جنسی گفتگو کرتا پایا گیا۔
اخبار کے مطابق میٹا کے اے آئی چیٹ بوٹ نابالغ افراد سے دل لبھانے والی جنسی اور فحش گفتگو کرتے پائے گئے۔
دوسری جانب میٹا نے وال اسٹریٹ جرنل کی خبر کو حقائق کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹ ہمیشہ تربیت کے مراحل میں ہوتے ہیں لیکن اخبار کی جانب سے کیے گئے دعوے غیر حقیقی معلوم ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ میٹا سمیت چیٹ جی پی ٹی اور دیگر اے آئی ٹیکنالوجی کمپنیاں صارفین کو اپنی مرضی سے نئے چیٹ بوٹ بنانے کی سہولت بھی دیتے ہیں اور صارفین اپنی مرضی کے مطابق مختلف چیٹ بوٹ بنا کر ان سے گفتگو کر سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مصری کھلاڑی کی یوکرین کی حمایت کے بجائے بے ساختہ فلسطین کی حمایت
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایک مصری کھلاڑی نے چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے
مارچ
امریکہ خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے: چین
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:چین کے ایک فوجی ترجمان نے امریکہ پر الزام عائد کیا
فروری
وزیر اعظم کامیاب دورے کے بعد ملک پہنچ گئے
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا کامیاب دورہ
مئی
خاص فلم کو اسکار ایوارڈ ملنے پر صیہونی حکومت سیخ پا
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر ثقافت کی جانب سے ’’کوئی اور سرزمین نہیں‘‘
مارچ
گذشتہ مارچ میں بیت المقدس میں 230 فلسطینی گرفتار
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گذشتہ مارچ میں صیہونی افواج کے
اپریل
پی ٹی اے کا ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ
?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے ترجمان
اکتوبر
’اس سے بہتر تھا بادشاہ سلامت کا ٹائٹل ہی لے لیتے‘ عمران خان کا فیلڈ مارشل کی تقرری پر ردعمل
?️ 21 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
مئی
عراقی نمائندے کا امریکی منصوبہ بندی کے خلاف انتباہ
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیسان الصالحی، عراقی پارلیمنٹ کے رکن، نے زور دے کر
اکتوبر