نیویارک(سچ خبریں) رولز رائس اور ورٹیکل ایرو اسپیس نامی کمپنیوں کے حکام مشرق وسطیٰ میں اڑنے والی گاڑیوں سے متعلق اہم خبر دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں 2025 تک اُڑنے والی گاڑیاں متعارف کروائی جا سکتی ہیں جن کے نتیجہ میں جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ آٹوموبائل کمپنیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دو ہزار پچیس تک اُڑنے والی گاڑیاں متعارف کروائیں گے اور مشرق وسطیٰ اس کے لیے آئیڈیل مارکیٹ ہے جس سے جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔
یہ کمپنیاں ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والا ایئر کرافٹ وی اے ایکس فور تیار کر رہی ہیں جو دھوان نہ چھوڑنے والے شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں ایک نیا اضافہ ہوگا۔ورٹیکل ایرواسپیس کے پاور سپلائی کے سربراہ لارنس بلیکلے کا کہنا ہے کہ ہمارا مشن ہے کہ اس صدی کے آخر تک ہمارا ہزاروں ایئر کرافٹس تیار کرلیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی نے رولز رائس کے ساتھ مل کر ایئر کرافٹ مشرق وسطیٰ میں متعارف کروانے پر اتفاق کیا ہے، لیکن سب سے پہلے ان کا کمرشل استعمال امریکا میں کیا جائے گا۔لارنس کا کہنا تھا کہ ہم اس ضمن میں اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں، علاقائی حکام سے بات چیت بھی جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی کا ایک بار پھر شام پر حملہ
جولائی
عراقی آئین امریکہ کی مرضی کے مطابق بنا ہوا ہے: ایاد علاوی
اپریل
ایوارڈ نہ ملنے پر فواد چوہدری کا مایوسی کا اظہار
فروری
سپریم کورٹ: شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
مئی
ہم ان چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے:شیخ رشید
اپریل
لاہور میں اومیکرون کیسز کی تعدادمیں اضافہ
جنوری
نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا
جون
بلوچستان میں بدامنی، اراکین اسمبلی کا صوبائی حکومت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ
اکتوبر