?️
سچ خبریں: ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلی بار کسی دور دراز ستارے کے گرد سیاروں کی تشکیل کا مشاہدہ کیا ہے، جس سے ہمارے اپنے نظامِ شمسی کی پیدائش کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا سیاروی نظام ایک نو عمر ستارے HOPS-315 کے گرد بن رہا ہے ، جو ہمارے سورج سے مشابہ ہے، اور زمین سے 1300 نوری سال دور اورائین نیبولا میں واقع ہے۔
نو عمر ستارے گیس اور گرد و غبار کے بھاری دائروں میں گھرے ہوتے ہیں جنہیں پروٹوپلانیٹری ڈِسک کہا جاتا ہے، اور یہی وہ جگہ ہے جہاں سیارے بنتے ہیں، ان گھومتی ہوئی ڈِسکوں کے اندر، سلیکون مونو آکسائیڈ پر مشتمل قلمی معدنیات جمع ہونے لگتی ہیں۔
یہ عمل بڑھتے بڑھتے کلو میٹر سائز کے ’ پلانیٹسملز’ میں تبدیل ہو سکتا ہے، جو ایک دن مکمل سیارے بن جاتے ہیں۔
ہمارے نظام شمسی میں، وہ قلمی معدنیات جو زمین اور مشتری جیسے سیاروں کی ابتدا بنی تھیں، خیال کیا جاتا ہے کہ وہ قدیم شہابی پتھروں میں قید تھیں۔
اب ماہرین فلکیات نے نئی تحقیق میں کہا ہے کہ HOPS-315 کے گرد موجود ڈِسک میں یہ گرم معدنیات ٹھوس شکل اختیار کرنا شروع کر رہی ہیں، یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہے۔
اس تحقیقی مطالعے کی مرکزی مصنفہ میلیسا میک کلور (لیڈن یونیورسٹی، نیدرلینڈز) نے ایک بیان میں کہا کہ’ یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے سورج کے علاوہ کسی اور ستارے کے گرد سیارے کی تشکیل کے بالکل ابتدائی لمحے کی نشاندہی کی ہے۔’
ان معدنیات کو سب سے پہلے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے دیکھا، پھر ماہرین نے چلی میں واقع یورپین سدرن آبزرویٹری کے ایٹاکاما لارج ملی میٹر/سب ملی میٹر ایرے (ALMA) ٹیلی اسکوپ کا استعمال کر کے معلوم کیا کہ یہ کیمیائی سگنل کہاں سے آرہے ہیں۔
انہوں نے دریافت کیا کہ یہ معدنیات ڈِسک کے ایک چھوٹے حصے میں موجود ہیں، جو ہمارے سورج کے گرد موجود شہابی پٹی جیسا ہے۔
یہ ماہرین کو وہ عمل براہِ راست دیکھنے کا موقع دے گا جس سے گزر کر کبھی ہمارا اپنا سیارہ ( زمین) تشکیل پایا تھا۔
تحقیقی مطالعے کی شریک مصنفہ میرل وانٹ ہوف (پوردو یونیورسٹی، امریکا) نےکہا کہ’ہم ایک ایسے نظام کو دیکھ رہے ہیں جو بالکل ویسا ہے جیسا ہمارا نظامِ شمسی اپنی تشکیل کے آغاز میں دکھائی دیتا تھا۔’
مشہور خبریں۔
حکومت سے کسی کا ہاتھ نہیں ہٹا
?️ 27 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا
دسمبر
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بیت المقدس کی شبیہ کی نقاب کشائی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: بیت المقدس کی شبیہ کی نقاب کشائی کی تقریب افغانستان
مئی
یمن کو آزاد کرنے کا طریقہ انصار اللہ کے گرد لوگوں کو اکٹھا ہونا ہے: البخیتی
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے آج ٹویٹ کیا
اپریل
امریکی نوجوان القاعدہ اور اسامہ بن لادن کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ڈیلی میل کا سروے
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: 20 فیصد امریکی نوجوان القاعدہ دہشت گرد گروپ کے سابق
دسمبر
عمران خان نے ملک کے نگران وزیر اعظم کے لیے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کردیا:فواد چوہدری
?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعت
اپریل
11 ستمبر 2001 سے 2021 مغربی بالادستی کی شکست کی دو دہائیاں
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:نائن الیون حملوں کی بیسویں سالگرہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا
ستمبر
شام میں دہشتگردوں کا حلب شہر کے دو کلومیٹر کے قریب پہنچنے کا دعویٰ
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:مختلف دہشت گرد گروپوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شام
نومبر
افغان خاندانوں کے قرضوں میں گزشتہ 4 سالوں میں 6 گنا اضافہ: اوچا
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے OCHA دفتر نے بدھ کو ایک
فروری