🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مائیکروسافٹ استعمال کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس اور لاگ ان پاس ورڈز کو خطرات لاحق ہوگئے، حساس ڈیٹا تک رسائی اور ڈیٹا چرانےکے لیے سائبر حملوں سے خبردار کرتے ہوئے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کے ماتحت نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ ونڈوز سسٹم کے ذریعے نیٹ ورک تک رسائی کی غرض سے سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔
ہیکرز، نیٹ ورک اور حساس معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور رسائی کے لیے ہیکرز کو کسی فائل کھولنےکی بھی ضرورت نہیں ہوتی، جب کہ مائیکروسافٹ نے ابھی تک مسئلے کے لیے کوئی آفیشل حل جاری نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں نگران وفاقی حکومت نے پہلی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم قائم کی تھی جس کا مقصد سائبر اسپیس، آن لائن ڈیٹا، آن لائن خرید و فروخت کا تحفظ یقینی بنانا ہے، سائبر کرائمز سے بچاؤ اور نگرانی کے لیے یہ بااختیار ادارہ ہے۔
نیشنل سائبر کرائم ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لاگ ان پاس ورڈز اور نیٹ ورکس تک رسائی سے پورے سسٹم کا کنٹرول حاصل کیا جاسکتا ہے، یہ ونڈوز 7 سے لے کر 11 اور ونڈوز سرور 2022 سمیت تمام ونڈوز کے ورژنز کو متاثر کر سکتا ہے۔
ایڈوائزری میں دوہرے حفاظتی نظام اور نیٹ ورک کی مضبوطی کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فائروال اور ورچوئل لوکل ایئر یا نیٹ ورک سے مخصوص معلومات کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔
ایڈوائزری میں یو ایس بی، ای میل اٹیچمنٹ اور شیئر فولڈرز کے ذریعے مشکوک فائلز کو نہ کھولنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو کی بدعنوانی کے مقدمات کے سائے کو ہٹانے
دسمبر
ہماری کوئی سرخ لکیر نہیں؛عرین الاسود کی صیہونیوں کو دھمکی
🗓️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونیوں کی پسح عید کے موقع پر فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین
اپریل
صیہونیوں کا غزہ کے خلاف خودکش ڈرونز کا استعمال
🗓️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے غزہ کی پٹی کے خلاف خودکش ڈرونز
ستمبر
نااہلی کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوگی
🗓️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نااہلی برقرار رہے گی
جنوری
12 سال بعد دمشق میں سعودی قونصل خانہ کھولنے کا اعلان
🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:بعض ذرائع نے روسی میڈیا کو بتایا کہ روس اور متحدہ
مارچ
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے حکومتی اقدامات کا آغاز
🗓️ 3 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بیرونی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی پریشانیوں کو مد
جولائی
میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج
🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو
ستمبر
سعودی اتحاد کے ہاتھوں تباہ ہونے والے یمنی تعلیمی مراکز کے اعداد وشمار
🗓️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی عہدے داروں نے گذشتہ چھ برسوں میں سعودی اتحاد کے
مارچ