لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو ونڈوز 11 پر مفت اپ گریڈ کرنے کا طریقہ

لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو ونڈوز 11 پر مفت اپ گریڈ کرنے کا طریقہ

?️

کیلیفورنیا(سچ خبریں)  مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 بھی لانچ ہونے کے بعد  بعض لوگوں کو اس بات کی پریشانی لاحق ہو گئی ہے کہ لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو ونڈوز 11 پر مفت کیسے اپ گریڈ کریں؟ مائیکرو سافٹ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فی الحال تمام اہل ڈیوائسز پر اپ گریڈ دستیاب نہیں ہوگی۔

ونڈوز 11 کو انسٹال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ اپ گریڈ ہو، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے تمام کمپیوٹرز جن پر ونڈوز 10 کو انسٹال کیا گیا ہے، ان کو ونڈوز 11 کو اپ گریڈ نہیں کیا جا سکتا، تاہم ونڈوز 10 کے حامل تمام نئے لیپ ٹاپس پر ونڈوز 11 مفت اپ گریڈ ہو سکے گی۔

کمپیوٹر پر اس مسئلے کا بھی حل ٹیکنالوجی ماہرین نے نکال لیا ہے، یعنی کچھ طریقے آزما کر کمپیوٹر پر بھی ایسا ممکن بنایا جا سکتا ہے۔اس کے لیے آپ کی ڈیوائس میں کم از کم 64 جی بی اسٹوریج، 4 جی بی ریم، ٹی پی ایم 2.0 (ٹرسٹڈ پلیٹ فارم موڈیول) سپورٹ، زین 2 سی پی یو یا انٹیل 8 جنریشن کافی لیک درکار ہوں گے۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کی ڈیوائس ونڈوز 11 اپ گریڈ کے لیے اہل ہے یا نہیں، مائیکرو سافٹ کی پی سی ہیلتھ چیک ایپ کے ذریعے اسے چیک کر لیں، اس کے بعد اپنا تمام ضروری ڈیٹا، ایپس اور دستاویزات کا بیک اپ بنا لیں، اب سیٹنگز میں جا کر اپ ڈیٹ اینڈ سیکیورٹی اور پھر ونڈوز اپ ڈیٹ پر جائیں۔

اپ ڈیٹس میں اگر ونڈوز 11 دستیاب ہو تو وہاں ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کا آپشن نظر آئے گا، اس کے بعد ڈاؤن لوڈ اور انسٹال پر کلک کریں اور پھر آن اسکرین ہدایات پر عمل کرتے جائیں۔

لیکن یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ مائیکرو سافٹ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فی الحال تمام اہل ڈیوائسز پر بھی اپ گریڈ دستیاب نہیں ہوگی، ونڈوز 11 کو بتدریج متعارف کرایا جائے گا، اور 2022 کے وسط تک یہ اپ گریڈ دستیاب ہوگی۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ، چین کے ساتھ تجارتی جنگ ہار گئے

?️ 2 نومبر 2025ٹرمپ، چین کے ساتھ تجارتی جنگ ہار گئے  سی این این نے

صہیونیوں نے مقبوضہ فلسطین سے واپسی کا سفر کیوں سوچا؟

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:   جب بھی مقبوضہ فلسطین سے یورپ کی طرف ریورس مائیگریشن

فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟

?️ 23 ستمبر 2025فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟ نیویارک میں منعقدہ

فیلڈ مارشل سے کاروباری شخصیات کی ملاقات، بجٹ سے متعلق تحفظات دور کرنے کا مطالبہ

?️ 22 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر

میڈیا اور غزہ جنگ کی غبار؛کیمروں سے مارے جانے والے فلسطینی

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی آج بھی مغرب کے سجائے ہوئے ہولوکاسٹ کے دسترخوان

ایران کے خلاف اسرائیلی حملہ؛ پیشگوئیاں اور ایران کا ممکنہ ردعمل

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:آخرکار اسرائیل نے ایران کے میزائل حملے کے جواب میں براہِ

زیلنسکی کو عدالت کے چکر لگانا ہوں گے:روس

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدویدیف نے کہا کہ

جنوبی کوریا: اسکولوں میں موبائل فونز اور ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد

?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: جنوبی کوریا میں ایک بل منظور کر لیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے