?️
نیویارک(سچ خبریں) فیس بک نے 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران ایک ارب 30 کروڑ جعلی اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دئے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر فیس بک پر لاکھوں جعلی اکاؤنٹس کو بلاک کیا جارہا ہے۔
کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اکتوبر سے دسمبر 2020 کے دوران یہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے گئے اور اس پلیٹ فارم میں گمراہ کن تفصیلات کی ٹریکنگ کے لیے 35 ہزار سے زیادہ افراد کام کررہے ہیں۔
اس عرصے کے دوران کمپنی کی جانب سے کووڈ اور ویکسینز سے متعلق گمراہ کن مواد پر مشتمل 12 کروڑ سے زیادہ پوسٹس ڈیلیٹ کی۔ فیس بک کے انٹیگریٹی شعبے کے نائب صدر گائے روسین نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے 100 سے زیادہ غیرمستند رویوں والے نیٹ ورکس کو گزشتہ 3 سال کے دوران ڈیلیٹ کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر فیس بک کی 80 فیکٹ چیکرز کی ٹیم کسی پوسٹ کو غلط ریٹ کرے تو سوشل نیٹ ورک پر اس کی لوگوں تک رسائی کو محدود کردیا جاتا ہے جبکہ وارننگ لیبل کا اضافہ بھی کردیا جاتا ہے۔
کمپنی کے تخمینے کے مطابق 5 فیصد فیس بک استمال کرنے والے ماہانہ اکاﺅنٹس حقیقی نہیں۔فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر اکثر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ سازشی خیالات اور جعلی دعوؤں کی روک تھام کے لیے زیادہ مؤثر انداز سے کام نہیں کرتے۔
فیس بک کی جانب سے نیا ڈیٹا اس وقت جاری کیا گیا ہے جب امریکی ایوان نمائندگان کی انرجی اینڈ کامرس کمیٹی کی جانب سے ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کے حوالے سے رواں ہفتے اجلاس ہورہا ہے۔اس اجلاس میں تحقیقات کی جائے گی کہ گمراہ کن مواد اور انتہاپسندانہ خیالات کے پھیلاؤ میں سوشل میڈیا نیٹ ورکس کا کیا کردار ہے۔


مشہور خبریں۔
صنعا میں غیر معمولی سیلاب
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: صنعاء کے مختلف علاقوں میں کل ہفتہ کی شام سے
جولائی
سمجھ نہیں آتا آئین کے کسی آرٹیکل کو سائیڈ پر کیسے رکھا جائے؟ جسٹس جمال مندوخیل
?️ 14 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت
اکتوبر
خود کار ڈرائیونگ والی پرتعیش کیڈیلک کار متعارف
?️ 7 جنوری 2022نیویارک ( سچ خبریں) امریکی آٹو موبائل مینو فیکچرر جنرل موٹرز کے
جنوری
اردگان کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:رجب طیب اردگان نے اپنی مستقبل کی کابینہ کے دو اہم
جون
زیادہ تر اسرائیلی کیا چاہتے ہیں؟
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: Axios نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلیوں
مارچ
ڈنمارک میں قرآن کی توہین پر پابندی
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:جمعرات کو ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے شمالی یورپ میں واقع اس
دسمبر
امریکہ چین کی بحری ترقی سے خوفزدہ
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: 17 جولائی کو چینی بحریہ نے ملک کے دارالحکومت
جنوری
صیہونیوں کامتحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم فروخت کرنے سے انکار
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات صیہونی حکومت پر اربوں ڈالر کے فضائی دفاعی
دسمبر