🗓️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی مہم کا آغاز کردیا۔ اس مہم کے علاوہ فیس بک کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے نئے اسٹیکرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن کو میسنجر پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ’اچھا مہینہMonthOfGood کے نام سے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق اس مہم کا مقصد دنیا بھر میں رمضان المبارک کی اہمیت و افادیت بیان کرنا اور صارفین کو اچھے کاموں کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اچھے کاموں کو فروغ دے سکیں۔
کمپنی نے وضاحت کی کہ ماہ مقدسہ (رمضان المبارک) کے حوالے سے واٹس ایپ پر نئے اسٹیکرز کا اجرا کیا گیا جبکہ انسٹاگرام پر بھی ’اچھا مہینہ‘ کے نام سے مہم شروع کی گئی ہے۔اس حوالے سے فیس بک نیوز روم نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ‘گزشتہ برس ہماری کمیونٹی نے ‘Happy Ramadan ‘ کی مہم کے دوران 2 کروڑ سے زائد فیس بک پر پوسٹس شیئر کیں اور اتنے ہی کمنٹس کا تبادلہ کیا گیا‘۔
کمپنی کے مطابق گزشتہ برس عید کے پہلے روز فیس بک کی زیر ملکیت موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ کی ویڈیو کالز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا تھا۔ فیس بک نے کہا کہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود رمضان المبارک کے مہینے میں اچھے کام کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کا اہم موقع ہے۔
مشہور خبریں۔
شہباز گل پر انڈے، سیاہی پھینکنے کامعاملہ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
🗓️ 19 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی
مارچ
ایران اردن کا نجات دہندہ
🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:سیاسی امور کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اس بات پر
جولائی
بشار الاسد کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کیا ہوا؟
🗓️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے دمشق میں شامی صدر بشار الاسد سے
اپریل
یونیسیف کی جانب سے افغانستان کے صحت اور تعلیم کے لیے 21 ملین ڈالر کی امداد
🗓️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے افغانستان کے صحت
مارچ
روہنگیا مسلمانوں کا فیس بک کے خلاف 150 بلین ڈالر کا مقدمہ
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کے روہنگیا مسلمانوں نے نسلی اقلیت کے خلاف تشدد پھیلانے
دسمبر
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر ایک روپے 35 پیسے مہنگا
🗓️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں
اگست
ملک کب آزاد ہوگا؟ محمود خان اچکزئی کی زبانی
🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن رہنما محمود
اگست
روس امریکہ کے اقدامات کا جواب دے گا: پیوٹن
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: روس کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے درمیانی فاصلے
جون