فیس بک مارکیٹ پلیس کا غلط استعمال، یورپی یونین نے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ لگادیا

🗓️

سچ خبریں: یورپی یونین نے فیس بک کے صارفین کو کلاسیفائیڈ اشتہارات کی سروس فیس بک مارکیٹ پلیس تک خودکار رسائی دے کر عدم اعتماد کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ’میٹا‘ پر تقریباً 80 کروڑ یورو (84 کروڑ ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن نے کہا کہ امریکی ٹیک ٹائٹن نے اپنے پلیٹ فارمز پر اشتہار دینے والے دیگر آن لائن کلاسیفائیڈ اشتہارات کی سروس فراہم کرنے والوں پر غیر منصفانہ تجارتی شرائط عائد کرکے اپنی غالب پوزیشن کا بھی غلط استعمال کیا۔

بلاک کی مسابقتی سربراہ مارگریتھ ویسٹیجر نے بیان میں کہا کہ ’یہ یورپی یونین کے عدم اعتماد کے قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔ میٹا کو اب اس طرز عمل کو روکنا ہوگا۔‘

میٹا نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس فیصلے میں آن لائن کلاسیفائیڈ لسٹنگ سروسز کے لیے فروغ پزیر یورپی مارکیٹ کی حقیقتوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔‘

فرم نے اپنے بیان میں کہا کہ ’فیس  بک کے صارفین انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا مارکیٹ پلیس کے ساتھ مشغول ہونا ہے یا نہیں، اور بہت سے ایسا نہیں کرتے۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ فیسبک مارکیٹ پلیس اس لیے استعمال کرتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں، اس لیے نہیں کہ انہیں کرنا پڑتا ہے۔‘

27 ممالک کی یورپی یونین کی طرف سے اب تک لگائے گئے 10 سب سے بڑے عدم اعتماد کے جرمانوں میں، یہ حالیہ برسوں میں بلاک کے ریگولیٹر کمیشن کی طرف سے بڑی ٹیک کمپنیوں پر لگائے گئے بھاری جرمانے کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔

میٹا کی طرف سے اسے ’بدسلوکی کا عمل‘ سے تعبیر کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ ’چونکہ فیس بک مارکیٹ پلیس فیس بک سے منسلک ہے، اس لیے سابقہ ​​کو ڈسٹریبیوشن کا کافی فائدہ حاصل ہے جس کا مقابلہ حریف نہیں کر سکتے، تمام فیس بک صارفین کو خود بخود رسائی حاصل ہوتی ہے اور باقاعدگی سے فیس بک مارکیٹ پلیس ان کے سامنے آتی ہے چاہے وہ یہ چاہیں یا نہیں۔‘

کمیشن نے کہا کہ مزید برآں، میٹا نے کلاسیفائیڈ اشتہارات کی سروس میں حریفوں پر غیر منصفانہ شرائط عائد کیں جنہوں نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اشتہار دیا۔

مشہور خبریں۔

ملکی معاشی بحران کو حل کرنے کے لئے خوشخبری سامنے آئی ہے

🗓️ 22 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ملک میں پاور سیکٹر کے

حکومت اور کالعدم جماعت کےدرمیان مذاکرات طےپاگئے

🗓️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان ہونے والے مذاکرات

مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں کی قابضین کے ساتھ جھڑپ

🗓️ 3 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی ذرائع نے منگل کی صبح مغربی کنارے کے شہر

حج کو سیاسی رنگ دینے کے سعودی اقدامات کے خلاف مہم

🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے حج کو سیاسی بنانے کے خلاف

ٹرمپ اور نتن یاہو کے درمیان 4 متنازعہ معاملات پر ایک نظر

🗓️ 15 مئی 2025سچ خبریں: جب ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے تو صیہونیوں

فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار

🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی

آرمی چیف کے بعد وزیر اعظم بھی سعودی عرب روانہ ہوں گے

🗓️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر اعظم آفس کے مطابق عمران خان، ولی

حکومت کا صنعتوں کو سستی بجلی اور تنخواہ داروں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کا عندیہ

🗓️ 29 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے