فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کےلئے خوشخبری، نئے فیچر کی آزمائش

?️

سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کےذہنی دباؤ کو کم ختم کرنے کے لئے سماجی رابطے کی سب  سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام نے نئی سروس کی آزمائش شروع کردی ہے۔فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ ’گزشتہ برس ہم نے صارفین کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایک فیچر کی آزمائش شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام پوسٹ کے لائیکس کی تعداد کو چھپانے کی آزمائش شروع کی، جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے جبکہ کچھ نے اس کی مخالفت کی کیونکہ وہ اپنی پوسٹ پر آنے والی پسندیدگیوں کو نہ صرف دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے دوسروں کو متاثر کرنے کے خواہش مند بھی ہیں۔انسٹاگرام کے سربراہ نے بتایا کہ اب ہم ایک نئی سروس کی آزمائش کرنے جارہے ہیں، جس کے بعد آپ (صارف) اپنے لیے خود ہی بہتر چیز کا انتخاب کرسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب تمام صارفین کی پوسٹ پر لائیکس کی تعداد کو خفیہ رکھنے کی آزمائش کی جارہی ہے۔ ایڈم نے وضاحت کی کہ انسٹاگرام کے علاوہ فیس بک پر بھی اسی فیچر پر کام جاری ہے۔یاد رہے کہ 18 جولائی 2019 کو انسٹاگرام نے اعلان کیا تھا کہ ہم اپنے صارفین کے ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے ایپ میں بڑی تبدیلی لائی جائے گی۔

انسٹاگرام اور فیس بک کے ڈائریکٹر میا گارلک کا کہنا تھا کہ لائیکس (پسندیدگیاں) کی تعداد چھپانے کا فیچر آزمائشی طور پر کینیڈا کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا، ہمارا یہ تجربہ خاصہ کامیاب رہا اور لوگوں نے اس اقدام کو سراہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جلد آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، جاپان اور برازیل کے صارفین بھی اس فیچر سے استفادہ کریں گے۔

 

مشہور خبریں۔

میں جنگ کی حمایت نہیں کر سکتا: پوپ

?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں:پوپ نے ایران پر حملے میں شہریوں کے قتل عام

ایران نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟: شمشاد احمد خان

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے اسرائیل کے

افغانستان نے امریکی ناجائز بچے کی ادا کی قیمت

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے مرکزی بینک کے

کیوبا میں امریکی کشتی پر سوار 4 افراد کی ہلاکت کی اطلاع 

?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:کیوبا کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی

سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کےخلاف فوری کارروائی سے متعلق درخواست خارج

?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے

یہ 100کیس بھی بنالیں آپ نے مضبوط رہنا ہے، پرویز الہیٰ کا کارکنوں کو پیغام

?️ 4 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) سینئر پی ٹی آئی رہنما پرویز الہیٰ نے کہا

الیکشن کمیشن ممبران کے خلاف عدالتی حکم نہ ماننے پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عرفان قادر نے پنجاب اور کے

مونس الہٰی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کےخلاف اپیل، ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب

?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے