سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نابالغ افراد کے تحفظ کے متعدد فیچرز پیش کردیے گئے۔
میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب کوئی بھی انجان شخص کسی بھی 16 اور 18 سال سے کم عمر بچے کو میسیج نہیں بھیج پائے گا۔
بیان کے مطابق اس سے قبل مذکورہ فیچر کے تحت 19 سال سے کم عمر افراد کو میسیجز نہیں بھیجے جا سکتے تھے لیکن اب اس میں مزید تبدیلی کرکے اسے 16 اور 18 سال کی عمر تک محدود کردیا گیا۔
دنیا کے متعدد ممالک میں 16 سال کے افراد کو بچوں میں شمار کیا جاتا ہے جب کہ پاکستان سمیت درجنوں ممالک میں نابالغ افراد کی قانونی عمر 18 برس ہے، اس لیے فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی اس میں تبدیلی کردی۔
اب کوئی بھی انجان شخص کسی بھی 16 برس اور 18 برس سے کم عمر شخص کو ذاتی میسیج نہیں کر پائے گا۔
اسی طرح کوئی بھی 16 اور 18 سال کا بچہ بھی اپنے ہم عمر فرد کو میسیج نہیں کر پائے گا اور یہ سیٹنگ بائی ڈفالٹ کردی گئی ہے، یعنی کسی کو پرائیویسی سیٹنگ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اسی طرح فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں کے تحفط کے لیے دیگر متعدد فیچرز بھی پیش کردیے گئے، جن کے ذریعے والدین کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے اکائونٹس پر نظر رکھ سکیں۔
مشہور خبریں۔
انشااللہ کل فتح ہماری ہوگی ،سینیٹ ہماری آواز ہے، عمران خان
مارچ
سیاسی رہنما کیسے رہا ہو سکتے ہیں؟؛عمر ایوب کی زبانی
جون
ابوظہبی تک پہنچنے والے میزائل اور ڈرون اسرائیل بھی پہنچ سکتے ہیں:صیہونی تحقیقاتی ادارہ
جنوری
التنف میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے
جنوری
عرب ممالک کا سویڈن کے ساتھ سلوک
جولائی
کورونا وائرس سے بازوؤں میں بلڈ کلاٹ کا انکشاف
مئی
ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
مئی
حملہ آور مذہبی انتہاپسند نہیں بلکہ تربیت یافتہ شوٹر تھا، عمران خان کا دعویٰ
نومبر