فیس بک اور انسٹاگرام پر آئندہ ماہ سے اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا اعلان

?️

سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی میٹا نے آئندہ ماہ مئی سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کے ذریعے تیار کیے جانے والے مواد پر لیبل لگانے کا اعلان کردیا۔

علاوہ ازیں میٹا اپنے تینوں پلیٹ فارمز پر ایڈٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز پر بھی لیبل لگائے گا، جس سے دیکھنے والوں کو آسانی ہوگی کہ مذکورہ مواد اے آئی ہے یا پھر وہ ایڈٹ شدہ ہے۔

میٹا نے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ سیفٹی پالیسی کو تبدیل اور بہتر کرتے ہوئے آئندہ ماہ مئی سے ہر طرح کی اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پر لیبل لگایا جائے گا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار شدہ ہیں۔

اسی طرح ایڈٹ شدہ یا غلط معلومات پر مبنی ویڈیوز اور تصاویر پر بھی لیبل لگایا جائے گا۔

میٹا کے مطابق لیبل لگانے کا فیچر فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر پیش کیا جائے گا اور اے آئی کی مدد سے تیار ویڈیوز اور تصاویر کو شناخت کے بعد ان پر لیبل لگایا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق صارفین خود بھی اے آئی ٹولز کی مدد سے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر پر لیبل لگا سکیں گے جب کہ دوسرے صارفین کی نشاندہی پر بھی کمپنی لیبل لگائے گی۔

میٹا نے بتایا کہ کمپنی کا اے آئی سسٹم ایسی تصاویر اور ویڈیوز کو اپ لوڈ ہونے کچھ عرصے بعد لیبل سے لیس کرے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت میٹا کے تمام پلیٹ فارمز سمیت انٹرنیٹ پر بہت سارا مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار وائرل ہو رہا ہے اور تمام کمپنیاں ایسے ٹولز بھی پیش کر رہی ہیں، جن کی مدد سے اے آئی مواد تیار کیا جا سکتا ہے۔

فیس بک نے بھی متعدد ایسے ٹولز پیش کر رکھے ہیں، جن کی مدد سے مواد کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اے آئی مواد کے پھیلاؤ کے بعد بہت سارے افراد تذبذب کا بھی شکار ہیں، وہ حقیقی اور اے آئی ٹولز کے ذریعے تیار کردہ مواد میں فرق نہیں کر پاتے۔

مشہور خبریں۔

کیا گوٹیرس اسرائیل کو بچوں کا قاتل قرار دیں گے؟

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے خبر دی

جاپان، ناروے اور امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہرے

?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کے تین مختلف براعظموں کے عوام نے غزہ کے

سعودی ولی عہد کا اہم مسائل کا جائزہ لینے کے لیے فرانس کا دورہ

?️ 26 جولائی 2022سچ خبریں:ریاض میں فرانسیسی سفارت خانے کے ایک سفارتی ذریعے نے اعلان

آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 19 روپے مہنگا

?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی

آئی ایم ایف سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، وزیر خزانہ

?️ 20 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خوشخبری

بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری قیادت تنازعہ کشمیر کے پرامن اورجمہوری حل کے لیے پرعزم ہے: حریت کانفرنس

?️ 1 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

’بریفنگ سے کام نہیں چلے گا‘ جماعت اسلامی نے بھی آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ کردیا

?️ 6 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے معاملے پر

پی پی پی محنت کشوں کے مفادات کے تحفظ اور انہیں ریلیف دلوانے کے لئے میدان میں کھڑی ہے

?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے