?️
سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم انسٹاگرام کی جانب سے فلسطین کی حمایت سے متعلق پوسٹس کرنے والے اکاؤنٹس کو ’شیڈو بین‘ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
پاکستان میں انسٹاگرام کی جانب سے اکاؤنٹس کو ’شیڈو بین‘ کیے جانے کا انکشاف اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ ان کے اکاؤنٹس کی پوسٹس کو محدود کردیا گیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ کو ’شیڈو بین‘ کردیا گیا۔
ماہرہ خان سے قبل متعدد عالمی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے بھی یہ شکایات سامنے آئیں کہ فلسطینیوں کی حمایت کرنے کے بعد ان کے اکاؤنٹس کو شیڈو بین کردیا گیا۔
برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں متعدد یورپی، امریکی اور عرب سوشل میڈیا اسٹارز اور انفلوئسرز کا حوالہ دیا، جن کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو شیڈو بین کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاکھوں فالوورز رکھنے والی شخصیات کی جانب سے غزہ میں بمباری کی مذمت کیے جانے اور فلسطینیوں کی حمایت کے بعد ان کے اکاؤنٹس کو شیڈو بین کیا گیا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے مطابق انہیں اپنے مداحوں نے ذاتی پیغامات بھیج کر شکایت کی کہ انہیں ان کی پوسٹس اور اسٹوریز نظر نہیں آ رہیں جب کہ ان کا اکاؤنٹ بھی سرچ نہیں ہو پا رہا۔
اگرچہ دنیا بھر کے سوشل میڈیا اسٹارز اور معروف شخصیات کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو شیڈو بین کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے انسٹاگرام نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
تاہم انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کے ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس کے شیڈو بین ہونے کا مسئلہ کسی خرابی کی وجہ سے ہو رہا ہے، کمپنی نے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا لیکن صارفین کا ماننا ہے کہ کمپنی خود فلسطینیوں کی حمایت پر اکاؤنٹس کو شیڈو بین کر رہی ہے۔
شیڈو بین کی اصطلاح عام طور پر سینسرشپ کے لیے استعمال کی جاتی ہے، یعنی اکاؤنٹس کی پوسٹس کو محدود کرنے کے لیے اکاؤنٹس کی عام لوگوں تک رسائی کو بھی محدود کردیا جاتا ہے۔
شیڈو بین کا شکار بننے والے انسٹاگرام اکاؤنٹس کی پوسٹس اور اسٹوریز کو عام لوگ نہیں دیکھ پا رہے، تاہم محدود صارفین کو پوسٹس اور اسٹوریز تک رسائی دی جا رہی ہے۔
اسی طرح شیڈو بین کے شکار اکاؤنٹس کو ایپلی کیشن پر سرچ بھی نہیں کیا جا سکتا، تاہم گوگل سرچ میں اکاؤنٹس کو تلاش کرنا ممکن ہے۔
اسی طرح شیڈو بین میں دیگر طرح کی پابندیاں بھی عائد کی جاتی ہیں، تاہم اکاؤنٹ ہولڈر ہرطرح کا مواد اپنی طرف سے شیئر کرپاتا ہے اور اسے ایپلی کیشن کے استعمال میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوتا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی غزہ پٹی میں ایک نیے منصوبہ کی سازش
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: والا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی انٹیلیجنس اہلکار خانیونس
مئی
بلوچستان: سال 2025 میں707 دہشتگرد ہلاک، 202 اہلکار شہید ہوئے۔ رپورٹ
?️ 14 دسمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا
دسمبر
کیا امریکہ یوکرین کی جنگ ختم کر سکتا ہے ؟
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
کیریئر میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر شرمندگی ہو، ماہرہ خان
?️ 19 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ
اپریل
مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک باد کے پوسٹر لگا دیئے گئے
?️ 22 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک
مارچ
غزہ جنگ امریکہ کے گلے کی ہڈی
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی
نومبر
ایرانیوں کے پاس اب بھی میزائل موجود ہیں: ہیگسیٹ
?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع پیت ہیگست نے وائٹ ہاؤس میں کابینہ
مئی
دیرینہ تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتاہے ، میر واعظ عمر فاروق
?️ 29 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر