?️
کولاراڈو(سچ خبریں) جب بھی زمین کے وسیع رقبے کی تصاویر کی بات ہو تو ہمارا ذہن سیٹلائٹ، ہوائی جہاز یا مہنگے ڈرون کی طرف جاتا ہے۔ لیکن اب یہی کام بہت کم خرچ ہیلیئم غباروں سے بھی ممکن ہے۔ اربن اسکائی نامی کمپنی نے خردغبارے تیار کئے ہیں جن سے وسیع علاقے کی تصویر لی جاسکتی ہے۔
اب کولاراڈو میں واقع اربن اسکائی نامی کمپنی نے ہیلیئم بھرے ایسے خردغبارے (مائیکروبلون) بنائے ہیں جو سیٹلائٹ کا بہت سستا متبادل ثابت ہوسکتے ہیں اور ان سے ایک وسیع علاقے کو بہت اچھی طرح دیکھا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں ایک مقام پر روکا بھی جاسکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ غبارے کو بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے نیچے جدید کیمروں پر مشتمل پے لوڈ رکھ کر اس کا رخ زمین کی طرف کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ تصاویر لینے والے کیمرے، انفراریڈ اور دیگر اقسام کے کیمرے اور سینسر لگائے جاسکتے ہیں۔
ہر غبارے کی زیادہ سے زیادہ بلندی ڈھائی میٹر ہے جس میں ہیلیئم گیس بھری جاسکتی ہے۔ زمین سے بلندی کے دوران غبارہ دھیرے دھیرے پھیلے گا اور 60 ہزار فٹ یا 18 ہزارمیٹر سے کچھ زائد بلندی پر غبارہ پھیل کر ساڑھے پانچ میٹر یا پھر 18 فٹ کا ہوجائے گا۔اس بلندی پر خاص سوراخوں سے اضافی ہیلیئم خارج ہوجائے گی اور گیس کا حجم (والیم) برقرار رہے گا اور اس طرح غبارہ ایک طویل عرصے تک ایک ہی جگہ پر موجود رہے گا۔
اس پر لگا کیمرہ لینس بدل بدل کر زمین کی مختلف تصاویر اتار سکتا ہے۔ غبارے کی افقی حرکت سے ایک کیمرہ وسیع علاقے کی تصویر لے سکتا ہے۔ آخرمیں تمام تصاویر کو جمع کرکے ایک وسیع رقبے کی بڑی تصویر حاصل کی جاسکتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک گھنٹے میں 1000 مربع کلومیٹر کی تصاویر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس طرح یہ نسخہ مہنگے ترین سیٹلائٹ کے مقابلے میں بہت ہی کم خرچ اور مؤثر ہے۔
اس سال موسمِ بہار میں اس کی باقاعدہ آزمائش شروع ہوجائے گی۔ اس طرح جنگلات کی آگ، حادثات، زمینی نقشہ کشی اور برفباری کا مکمل احوال لیا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا کی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی گرانت بھی دی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
دنیا نے شام کی لازمی امداد نہیں کی:اقوام متحدہ
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی
مارچ
مغربی کنارے کے مجاہدین کے پاس اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے مغربی کنارے میں جاری
ستمبر
کیا امریکی جج ٹرمپ کو سزا دلا پائیں گے ؟
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: جج جوآن مرکن نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی
جنوری
بائیڈن کی تجویز پر السنوار کا ردعمل
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں
جون
قرآن مجید کی بے حرمتی کی وجی سے بنگلا دیش میں ہندو مسلم جھگڑے
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں: ہندوؤں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن مجید
اکتوبر
معذرت خواہی یا دھوکہ دھڑی ؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوآحبیب نے بتایا کہ سویڈن کی
جولائی
جس بینچ پر پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کیا، اس کے سامنے کیسے پیش ہو جاؤں، فضل الرحمٰن
?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے
اپریل
کیا عرب ممالک ایران کے خلاف دوبارہ تل ابیب کی مدد کریں گے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت پولیٹیکو نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت
اگست