فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم تحقیق

فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم تحقیق

?️

لندن (سچ خبریں)فضائی آلودگی سے  ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم تحقیق کی گئی ہے  تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ورزش سے حاصل ہونے والے فوائد فضائی آلودگی کے باعث کم ہوجاتے ہیں جدید طبی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ زیادہ فضائی آلودگی والے علاقوں جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رہنے اور تمام تر محنت و مشقت کے باوجود پرفضا مقامات کے مقابلے میں کم فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

خاص طور پر ذہنی صحت پر فضائی آلودگی کے اثرات منفی ہوتے ہیں۔ نئی طبی تحقیق کیلئے دماغ کے مختلف مادوں کا مطالعہ کیا گیا۔سفید مادے کی شدت دماغ کو چوٹ پہنچنے کی طرف اشارہ کرتی ہے جبکہ سرمئی مادے کی زیادتی اور سفید مادے کی کم مقدار بہتر دماغی صحت کا اشارہ سمجھی جاتی ہے۔

امریکی اکیڈمی آف نیورالوجی کے طبی جرنل کی رواں ماہ 8دسمبر کی آن لائن اشاعت اشاعت میں بتایا گیا کہ پر مشقت ورزش سے بعض اوقات فضائی آلودگی کے اثرات نمایاں ہوسکتے ہیں اور ماضی کی تحقیق سے ثابت ہوا کہ دماغ پر بھی فضائی آلودگی منفی اثرات چھوڑتی ہے۔ اس کیلئے فضائی آلودگی کی مختلف سطحوں کا مطالعہ کیا گیا۔

ایریزونا یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی مطالعے کی مصنفہ میلیسا فرلونگ کا کہنا ہے کہ تحقیقی مطالعے میں مشاہدہ کیا گیا کہ جسمانی سرگرمی کم فضائی آلودگی والے علاقوں میں دماغی صحت کی بہتر کارکردگی دکھاتی ہے تاہم بلند ترین شرح والے علاقوں میں بھرپور جسمانی سرگرمی کے کچھ مفید اثرات لازمی طور پر غائب ہوجاتے ہیں۔

میلیسا فرلونگ  نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ عوام کو ورزش سے گریز کرنا چاہئے۔ اچھی بات یہ ہے کہ دماغی صحت پر فضائی آلودگی کا اثر معمولی حد تک دیکھا گیا جس کی عمر کے لحاظ سے پیمائش 6 ماہ کہی جاسکتی ہے تاہم بھرپورجسمانی  سرگرمی کے اثرات بہت زیادہ دیکھے گئے جس کی پیمائش کم و بیش 3سال کم عمر ہونے جیسے رہے۔

تحقیق کیلئے اوسطاً 56سال کی عمر کے حامل 8 ہزار 600 افراد کی معلومات کا تجزیہ کیا گیا۔ شرکائے تحقیق پر فضائی آلودگی کے اثرات کو 4مساوی گروہوں میں درجہ بندی کی گئی۔ہر شخص کی جسمانی سرگرمی کی جانچ پڑتال کیلئے ایکسلرومیٹر کا استعمال کیا گیا۔ ہر ہفتے سب سے زیادہ جسمانی سرگرمی کے حامل افراد میں سب سے زیادہ سرمئی مادہ پایا گیا۔

محققین کو طبی مطالعے کے دوران پتہ چلا کہ شدید جسمانی سرگرمی سے سفید مادے کی زیادہ شدت کم ہوجاتی ہے تاہم یہ فوائد زیادہ فضائی آلودگی والے علاقوں میں دیکھنے میں نہیں آئے۔ میلیسا فرلونگ کا کہنا تھا کہ ہمیں مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاہم ورزش کرنے والے افراد کو فضائی آلودگی سے دور رہنے پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

مشہور خبریں۔

شام کی جنگ ختم ہوچکی:صیہونی حکام

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ شام کی جنگ کا

کچھ لوگ لبنان میں آگ بھڑکانے کے لیے لکڑیاں ڈھونڈھ رہے ہیں: سید حسن نصراللہ

?️ 19 مارچ 2021سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنان

غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں نیتن یاہو کی رسوایی

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رائی الیوم کے ایڈیٹر اور معروف فلسطینی تجزیہ نگار

مولانا فضل الرحمن کے ’پُرامن انتخابی ماحول‘ کے مطالبے پر پیپلز پارٹی کی شدید تنقید

?️ 6 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے

جنگ بندی کی قرارداد کے ویٹو سے امریکہ کا جھوٹ سامنے آیا

?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی طرف سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی

نسل پرست اسرائیل کی خدمت میں مغربی ٹیکنالوجی کمپنیاں

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مغربی کمپنیوں کی غیر قانونی سرمایہ کاری

غزہ جنگ کا خاتمہ ہی اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ ہے: اولمرت

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرت نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے