?️
سچ خبریں: سال 2024 کا پہلا سورج گرہن چار دن بعد 8 اپریل کو متوقع ہے جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا۔سال 2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو متوقع ہے جو میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گا، جبکہ سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔
اس وقت چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرے چھا جائے گا۔
مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، البتہ مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔
لائیو سائنس کے مطابق رواں سال سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکا کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا۔
امریکا کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن (یعنی چاند 100 فیصد سورج کے سامنے آجائے گا) کا مشاہدہ 4 منٹ 20 سیکینڈ تک کیا جاسکے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر 17 منٹ پرسورج گرہن عروج پر ہوگا، سورج گرہن کا اختتام رات ایک بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔
دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں ہوا تھا۔
سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان ہوتا ہے، چاند کا سایہ مکمل طور پر سورج کو چھپا لیتا ہے اور اس دوران دن کے وقت اندھیرا چھا جاتا ہے۔
گرہن کے دوران چاند سورج کی طرح مکمل تاریک نہیں ہوتا بلکہ سورج کی کچھ روشنی زمین کے ماحول سے گزرتی ہے جس کے باعث چاند سرخی مائل نظر آتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ان کا کام ہی یہی ہے
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز چینی صدر
جون
’جیمنائی انسانی ماہرین کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے‘، گوگل کا نیا اے آئی ماڈل متعارف
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے مصنوعی ذہانت سے چلنے
دسمبر
نوشکی اور پنگجور میں پاک فوج نے دہشتگردوں کے دو بڑے حملوں کو ناکام بنایا
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس
فروری
امریکا میں سیاہ فام افراد کے خلاف نسل پرستی میں شدید اضافہ، سروے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 24 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے گلوپ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق 64٪
جولائی
شمالی شام میں ترک کرائے کے فوجیوں کی خود سوزی، 22 ہلاک اور زخمی
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: شام میں موجود الجبہت الشامیہ اور احرار الشام نامی گروہ
جون
پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
جولائی
سی پیک کے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 5 اپریل 2021ملتان (سچ خبریں) ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ
اپریل
مغربی کنارے میں 7000 سے زائد نئے صہیونی ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کی منظوری
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ
فروری