?️
سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی سابق ٹرینر امریکی یہودی خاتون ایریکا منڈیل کو چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک میں نفرت انگیز مواد کی نگرانی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
ترک نشریاتی ادارے ’ٹی آر ٹی‘ کے مطابق ایریکا منڈیل ماضی میں اسرائیلی فوج کو بھی مختلف موضوعات پر تربیت دے چکی ہیں جب کہ وہ متعدد یہودی تنظیموں کے اعلیٰ عہدوں پر بھی تعینات رہی ہیں۔
ایریکا منڈیل سابق امریکی صدر جوبائیڈن کے دور حکومت میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں نفرت انگیز مواد اور خصوصی طور پر یہود مخالفت مواد کی نگرانی کی عہدیدار بھی رہ چکی ہیں۔
مذکورہ خاتون یہودیوں کی بہتری و فلاح و بہبود کےلیے کام کرنے والی متعدد امریکی اور دیگر عالمی تنظیموں میں بھی مختلف عہدوں پر تعینات رہ چکی ہیں۔
ایریکا منڈیل کو ٹک ٹاک میں اگرچہ ’ہیٹ اسپیچ‘ مینیجر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ خصوصی طور پر یہود مخالف پوسٹس کو ہذف یا ہٹانے کے کام کی نگرانی کریں گی۔
حالیہ کچھ عرصے میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری نسل کشی کے بعد ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہودی یا یہود دوست عہدیداروں کو تعینات کرکے اسرائیل مخالف مواد کو ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹک ٹاک کو اسرائیل اور امریکا کی جانب سے فلسطین میں جاری جنگ کے اسرائیلی مظالم دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جب کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی اسرائیل مخالف مواد کی تشہیر پر تنقید کا سامنا ہے، جس کے بعد اب ٹک ٹاک نے یہود مخالف مواد کی نگرانی کے لیے یہودی خاتون کو عہدے پر تعینات کردیا۔
ٹک ٹاک کی جانب سے یہودی خاتون کو نفرت انگیز مواد کے کام کی نگرانی پر تعینات کرنے پر تنقید بھی سامنا ہے اور اس پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ٹک ٹاک نے دراصل یہود مخالف مواد ہٹانے کے لیے ایریکا منڈیل کو تعینات کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت ’دہرے قرض‘ کے جال میں پھنس گئی
?️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جولائی میں مرکزی حکومت کا ملکی قرض 537
ستمبر
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2534 پوائنٹس تنزلی کے بعد 60 ہزار کی نفیساتی حد سے نیچے
?️ 26 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز شدید
دسمبر
میں تل ابیب کی سرحدوں کو محفوظ سپرد کررہا ہوں: بینیٹ
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اعتراف
جون
صیہونی آبادکاروں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے آج اتوار کو صیہونی حکومت کی فوج
جون
زہران ممدانی نیویارک کے میئر انتخابات میں کیسے جیتا ؟ 5 اہم وجوہات
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس سے منسلک ویب سائٹ دی ہل نے گزارش کیا
نومبر
بائیڈن کے منصوبے پر حماس اور تل ابیب کا ردعمل کیا ہے؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے غزہ کے
جون
امریکی فوجی نے کی کولمبیا کی 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی
?️ 14 جنوری 2023کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے امریکی فوجی کے ہاتھوں 10 سالہ
جنوری
صہیونی حکام کے استعفوں کی لہر
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے غزہ میں تل ابیب کے اہداف کی
مئی