?️
لندن : (سچ خبریں) محققین نے انٹرنیٹ کی رفتار کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، یہ رفتار براڈ بینڈ کی رفتار سے 45 لاکھ گنا ہے۔برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایسٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ایک انٹرنیشنل ٹیم نے مختلف تجربات کے ذریعے 301 ٹیرابٹس فی سیکنڈ (9 ہزار ایچ ڈی فلمیں) کی رفتار یقینی بنائی، یہ رفتار سٹینڈرڈ آپٹیکل فائبر کے ذریعے یقینی بنائی گئی۔
اس ریکارڈ سپیڈ کے ذریعے انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس میں موجود کسی بھی فلم کو صرف ایک منٹ میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین نے نیا آپٹیکل پروسیسنگ ڈیوائس تیار کیا جس نے نئے ویولینتھ بینڈز کھولے۔ یہ فائبر آپٹیک سسٹمز میں پہلے کبھی استعمال نہیں کیے گئے تھے۔
ایسٹن یونیورسٹی کے سکول آف کمپیوٹر سائنس اینڈ ڈجیٹل ٹیکنالوجیز کے ڈاکٹر ایان فلپس نے بتایا کہ آپٹیکل فائبر سے ڈیٹا اُسی طرح بھیجا گیا جس طرح گھر یا دفتر میں عام انٹرنیٹ کنیکشن کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔
عمومی تجارتی سی اور ایل بینڈز کے ساتھ ساتھ ای بینڈ اور ایس بینڈ کے نام سے معروف دو اضافی سپیکٹرل بینڈز بھی استعمال کیے گئے۔ عمومی انٹرنیٹ کنیکشن میں اتنا زیادہ اہتمام کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
واضح رہے انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز کے لیے رفتار ہمیشہ مسئلہ بنی رہی ہے کیونکہ ان کے کسٹمرز زیادہ سے زیادہ سپیڈ چاہتے ہیں، ماہرین اضافی فائبر اور کیبل استعمال کیے بغیر بھی انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی ایک بار پھر تاریکن وطن کی توہین
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن
اکتوبر
آیت اللہ خامنہ ای کی تقریر پر بین الاقوامی میڈیا کا ردعمل
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کی جانب سے نئی جوہری
جون
امریکی کمپنیاں روسی پابندیوں کو روکنے کی خواہاں
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: امریکی کمپنیاں جو مغربی پابندیوں کے دباؤ میں روس سے
اگست
دینی رہبروں کو فلسطنیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آگے آنا چاہیے؛پوپ فرانسس اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات کے بعد بیانیہ
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی شیعوں کے مرجع عالی قدر آیت اللہ سیستانی کے دفتر
مارچ
سعودی وزیر خارجہ کا ایران کے بارے میں اظہار خیال
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں
جون
آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ دیں گے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا
جنوری
کیا تل ابیب خطے میں ایران کے خلاف اتحاد بنانے میں کامیاب ہو جائے گا؟
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: جیسا کہ جولائی کے وسط میں امریکی صدر جو بائیڈن
جولائی
سابق چیف جج راناشمیم کو لگا بڑا جھٹکا
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج راناشمیم کیخلاف
نومبر