?️
کیلیفورنیا(سچ خبریں) زلزلے کیسے آتے ہیں کیا زمین کی حرکت کی وجہ سے یا چاندکی کشش کی وجہ سے، اس حوالے سے ایک اہم تحقیق سامنے آئی ہے تحقیق کے مطابق زمین کے اندر موجود ٹیکٹونک پلیٹس کا سخت خول ہمیشہ حرکت میں رہتا ہے اور زمین اور اس کے اوپر بسنے والی زندگی کو متعدد طریقوں سے متاثر کرتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق زمین کے اندر موجود ٹیکٹونک پلیٹس کا سخت خول ہمیشہ حرکت میں رہتا ہے اور زمین اور اس کے اوپر بسنے والی زندگی کو متعدد طریقوں سے متاثر کرتا ہے۔یہ بڑی پلیٹیں شاید آہستہ حرکت کرتی ہیں لیکن یہ زمین کے منظر پر منفرد چیزوں کی تخلیق کا سبب ہوتی ہیں جیسے کہ پہاڑ، کھائیاں، انفرادی جزیرے، آرکیپیلیگو (سمندر میں جزیروں کا سلسلہ) اور سمندری خندقیں۔ یہ سب برِ اعظموں کے پیمانے پر ہوتا ہے۔
تاہم، زلزلے، آتش فشاں اور سونامی بھی زمین کے مرکز کی بیرونی چٹانی پرت، جس کو لیتھو سفیئر کہتے ہیں، کی مستقل حرکت کے نتیجے میں آتے ہیں۔ٹیکٹونک پلیٹ فی سال اوسطاً 40 ملی میٹر حرکت کرتی ہے، یہ رفتار ناخن بڑھنے کی رفتار کے برابر ہی ہے۔جنوبی امریکا کی مغرب میں نازکا پلیٹ سب سے تیزی سے یعنی 160 ملی میٹر فی سال کی رفتار سے حرکت کرتی ہے، یہ رفتار بال کے بڑھنے کی رفتارکے قریب ہے۔
پلیٹوں کی حرکت کے متعلق اتفاق رائے کے مطابق زمین کے مرکز میں موجود بڑے پیمانے پر گرم توانائی پلیٹوں کا حرکت کا سبب ہوتی ہے۔لیکن سینٹ لوئس میں موجود واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی نئی تحقیق کے مطابق زمین کے اندر اتنی توانائی موجود نہیں کہ وہ ٹیکٹونک پلیٹوں کو ہلا سکیں، اس کے بجائے زمین، چاند اور سورج کے درمیان غیر متوازی کششِ ثقل ایک ساتھ پورے مرکز کی گردش کا سبب بنتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ زمین کی پلیٹیں شاید اس لیے ہلتی ہوں کہ سورج چاند پر طاقتور کششِ ثقل کا کھنچاؤ ڈالتا ہو جو زمین کے گرد چاند کے مدار کو طویل کرتا ہو۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ بیری سینٹر کی پوزیشن زمین کی سطح سے قریب ہوئی ہے، بیری سینٹر زمین اور چاند کے سینٹر آف ماس کو کہا جاتا ہے۔ یہ اب زمین کے مرکز کی نسبت 600 کلو میٹر فی ماہ آگے پیچھے حرکت کرتا ہے۔زمین کے گردش جاری رکھنے پر یہ عمل اندرونی دباؤ کو بھی بڑھاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی سیکریٹری دفاع کا آرمی چیف سے فون پر رابطہ
?️ 29 اپریل 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ نے پینٹاگون سے جاری بیان
اپریل
اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر عثمان بزدار کی حکام کو ضروری ہدایات
?️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی
دسمبر
مصر کی نئے ڈیموں پر ایتھوپیا کو سخت وارننگ
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے انتہائی سخت اور
دسمبر
حماس کیسے مانے گی؟ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کا اعتراف
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے ایک اعلیٰ رکن نے انکشاف کیا ہے
اکتوبر
آئی فون اور سام سنگ کی خصوصیات جیسا ’ون پلس‘ کا فون متعارف
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: چینی کمپنی ون پلس نے آئی فون، سام سنگ اور
جون
مسئلہ فلسطین انسانی ضمیر کے جسم پر سب سے بڑا زخم ہے: چین
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: خطے کی کشیدہ صورتحال کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت کی وجہ
اکتوبر
کیا غزہ میں بھی بوسنیا کی طرح نسل کشی کی جا رہی ہے؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ چینل کے انگریزی بولٹن کا کہنا ہے کہ غزہ
اکتوبر
اسرائیل حساس سکیورٹی موڑ پر، چھ محاذوں پر ممکنہ تصادم کا خدشہ
?️ 3 دسمبر 2025 اسرائیل حساس سکیورٹی موڑ پر، چھ محاذوں پر ممکنہ تصادم کا
دسمبر